علیزہ ظہیر خان اور محمد ارسلان خان کی شادی کا بندھن
تقریب رخصتی میں سیاسی، سماجی، انتظامی، عسکری اور صحافتی شخصیات کی بھرپور شرکت
اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) و ایڈمن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس اٹک سردار ظہیر احمد خان کی صاحبزادی علیزہ ظہیر خان اور ماسٹر محمد رمضان کے صاحبزادے محمد ارسلان خان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ اس سلسلے میں دعوتِ ولیمہ کی پروقار تقریب تاج محل مارکی اٹک میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی، سماجی، انتظامی، تعلیمی، عسکری، قانونی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے خوش گوار، کامیاب اور خوشیوں بھری ازدواجی زندگی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف میجر طاہر صادق، سابق امیدوار حلقہ این اے 50 ایمان طاہر صادق، ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور ملک سہیل خان کمڑیال، سابق ڈپٹی کمشنرز اٹک چوہدری حبیب اللہ اور حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر جنرل آباد راؤ عاطف رضا، صوبائی محتسب پنجاب رانا اکبر حیات، چیئرمین مہریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ الحاج ملک جاوید اختر، سابق وفاقی سیکرٹری حامد علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر محمد عارف قریشی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ڈاکٹر محمد اظہر نے شرکت کی۔
دیگر نمایاں شرکاء میں گورنر پنجاب کے فرزند اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ این اے 50 سردار فیضان حیدر خان، سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان، پرنسپل نوبل گرامر پبلک اسکول کرنل محمد محمود، امیدواران پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان اور ملک امانت خان راول، بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان، ماہر معاشیات ریاست علی خان اسلام آباد،معروف بزنس مین سلطان سکندر بیرسٹر ملک آذان اعوان، سردار رحمت علی خان، سردار ذوالفقار حیات خان اور سید عاطف شاہ جنڈ شامل تھے۔
تقریب میں انچارج انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) ہدایت اللہ خان نیازی سمیت سپیشل برانچ، آئی ایس آئی، ایم آئی، سی ٹی ڈی، سی سی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پبلک سیفٹی کمیشن صاحبزادہ پیر محمود احمد میرا شریف، سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان، ڈی ایس پی راجہ فیاض الحق نعیم، ارشد خٹک، چیف سکیورٹی آفیسر ڈی پی او آفس انسپکٹر ملک محمد نعیم، اسسٹنٹ سی ایس او محمد شکیل، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد نیاز کھوکھر اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان بھی موجود تھے۔
سیاسی و سماجی شخصیات میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ملک ریاست سدریال، ضلعی سینئر نائب صدر سردار ظہیر احمد خان کھٹڑ، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد، ضلعی سینئر نائب صدر میر نوید اختر، سابق چیئرمین یونین کونسلز ملک علی شان اور جمریز خان، سعید احمد اعوان شمس آباد، یاسر خان فورملی، سابق ناظم ملک اعتبار خان آف تراپ اور پیر سعادت شاہ چورا شریف نے شرکت کی۔
اسی طرح چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت، وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان طارق محمود، سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول شیخ عاصف محمود صدیقی، ماہر تعلیم افضال احمد ملک، پرنسپل ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر عابد ضیاء، اکاؤنٹس آفیسر ضلع کونسل اٹک ملک رفعت حیات، سابق یوتھ کونسلر سیف اللہ ملک، پٹواری حاجی اذکار احمد خان، معروف سیاسی و سماجی رہنما کیپٹن فقیر خان، ایکسائز مجسٹریٹ اسلام آباد ملک امروز خان، ایکسائز انسپکٹر ملک نوازش خان اور بیرسٹر ملک ذیشان اشفاق بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ادبی و صحافتی حلقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کالم نگار، ادیب، مصنف اور سیکرٹری اکادمی ادبیات اٹک ڈاکٹر شجاع اختر اعوان، ملک سبطین حیات، سردار سعید حیدر خان، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان، لالہ صدیق، سینئر صحافی حاجی عدیل افضل خان اور سید فاروق بخاری نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافتی، ادبی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین بھی موجود تھے۔
تقریب کے موقع پر استقبالیہ اور انتظامی امور کی ذمہ داریاں ملک اعجاز آف سیدن، سابق ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس محمد سلیم ایڈووکیٹ، عارف خان ایڈووکیٹ، ہیڈ کلرک ضلع کونسل خالد محمود، ملک نجب اقبال ایڈووکیٹ، سابق کونسلر طاہر محمود، دورداد مبشر علی، مظہر علی، ملک احسن خان، لیبر انسپکٹر، حاجی محمد عرفان، محمد رمضان، صفدر خان، عدیل احمد خان اور ان کے دیگر احباب نے انجام دیں۔ انہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور تقریب کے انتظامات کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
رخصتی کی تقریب خوش گوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ شرکاء نے سردار ظہیر احمد خان اور ان کے اہلِ خانہ کو اس خوشی کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے باہمی محبت، اتفاق، خوش حالی، صحت، کامیابی اور روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔ تقریب میں شریک معززین نے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس خوشی میں شرکت کو باعثِ مسرت قرار دیا۔

صحافی، کالم نگار، مصنف
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔