شمالی علاقہ جات کی سیاحت 1

شمالی علاقہ جات کی سیاحت کچھ تجربات سفر قسط 1

ایک دن اچانک وٹس ایپ اسٹیٹس دیکھا میرے ایک دیرینہ دوست پروفیسر عارفین بٹ جوکہ سئنیر صحافی متین حیدر بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں نے ایک دوستانہ پروگرام ترتیب دیا تھا جس کو نام دے رکھا تھا (Explore Hunza)میں جو مشینی زندگی اور لوڈ شیڈنگ کے عزاب سے پہلے ہی تنگ فنگ بیٹھا تھا سوچا چلو پرانے دوستوں سے محفل بھی رہے گی اور ذرا ہم بھی ٹھنڈی ہوائوں کا مزہ لے لیں گے سو ان کو کال کی اور اپنا نام فہرست میں درج کروا کر ان کو اپنے حصہ کے سفری اخراجات ایزی پیسہ کردئیے۔

raza


25 جون 2022 یہ ہماری روانگی کی تاریخ طے ہوئی تھی سو 24 جون کی رات کو سفری بیگ ضروری سامان ہائیکنگ اسٹک جوگرز جینز کیپ گویا کہ سب ضروری آئٹمز پیک کر دئیے۔
صبح سویرے نماز پڑھ کر آئی ٹین اسلام آباد قریبی سٹاپ پر اپنی بک شدہ گاڑی کا طے شدہ پروگرام کے مطابق انتظار کرنے لگا فکس چھ بجے ہائی روف وین سٹاپ پر آگئی اور ہم عازم سفر ہوئے۔

raza


موٹروے سے ہزارہ موٹروے پر گاڑی دوڑنے لگی اس میں کوئی شک نہیں کہ ہزارہ موٹروے ایک شاہکار ہے اور اس پر بنے ٹنل بہت ہی منفرد اور عجوبہ ہیں مانسہرہ کے قریب جاکر اس یہ پہلا مکمل شدہ فیز ختم ہوتا ہے اس پر قریبا اسلام آباد سے سوا دو گھنٹے لگے اور ہم موٹروے سے اتر کر بالا کوٹ جانے والے راستے پر آگئے پہاڑ اونچے ہوگئے تھے موسم بھی قدرے بہتر تھا ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے تھے ہمارا ڈرائیور بھی ہنزہ کا ہی تھا کافی مشاق اور چاک وچوبند تھا تاہم بالا کوٹ تک قریبا بیس کلومیٹر کا راستہ انتہائی خستہ حال اور کھڈوں سے بھرپور ہے پھر کچھ آگے جاکر روڈ بہتر ہوگیا جوکہ بالا کوٹ سٹی تک قدرے حال مناسب تھا مگر اس خستہ حال روڈ پر تیزی دکھانے سے گاڑی میں خرابی ممکن ہے سو احتیاط سے چلیں ہمارا پہلا سٹاپ دریائے کنہار کے کنارے بالا کوٹ نیو سٹی کو کراس کرکے پرانے شہر سے کچھ پہلے تھا جہاں ہم نے چائے پی یہ وقت قریبا 11 بج چکے تھے ۔

جاری …..

Raza syed

رضا سیّد

تحریریں

لکھاری،تجزیہ نگار،کالم نویس،اصلاح پسند، سماجی نقاد

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

اسلام میں عیدین کا تصور 2

ہفتہ جولائی 9 , 2022
اگر کوئی صاحبِ حیثیت مسلمان یہ فریضہ ادا نہیں کرتا تو سرکار دو عالم ﷺ کے فرمان کے مطابق بروزِ قیامت اندھا محشور ہو گا۔
اسلام میں عیدین کا تصور 2

مزید دلچسپ تحریریں