اسلام آباد /19 مارچ 2021
پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے سیکرٹر ی انفارمشن پنجاب،سینئر صحافی وکالم نگار شہزادحسین بھٹی کے والد مشتاق حسین اٹک شہر میں انتقال کر گئے۔ مشتاق حسین بھٹی سابق ہیڈماسٹر اختر حسین بھٹی،پروفیسر ریاض حسین بھٹی، عطرت حسنین بھٹی کے بھائی،میجرلورز فورس کے چیف پیٹرن و سٹی ہیڈ میجر گروپ محمد اکرم خان کے برادرنسبتی،سابق ڈی ای او سکینڈری راجہ مختار احمد کے کنزن، پروفیسر اعتراز عزیز،پروفیسر احتشام عزیز کے ماموں،صدر اعوان اتحاد پنجاب ملک شاہد اقبال کے پھوپھا تھے۔مشتاق حسین بھٹی کی نماز جنازہ اسی شام ساڑے پانچ بجے مرکزی عید گاہ اٹک شہر میں ادا جبکہ تدفین نئے قبرستان میں کی گئی۔ تعزیت و فاتحہ خوانی کے لیے آنے والوں کا سلسلہ بھٹی ہاؤس آر بلاک اٹک شہر میں تاحال جاری ہے۔
تعزیت کے لئے آنے والوں میں ایم این اے میجر (ر) طاہر صادق، ترجمان حکومت پنجاب و ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر، ایوان مہر علی شاہ اٹک حضرو کے سرپرست اعلیٰ محمد صالح چشتی گولڑوی،سابق چیرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود، وائس چیرمین ملک طاہر اعوان، سابق ناظم ملک حامد صفدر،ڈسڑکٹ انفارمشن آفیسر شہزاد نیاز،سابق پرنسپل گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول اٹک شیخ آصف صدیقی،ماہر تعلیم ذولفقار احمد، پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے مرکزی صدر ملک محمد سلیمان،ایس ڈی او پی ٹی سی ایل فیاض احمد،پروفیسر نصرت بخاری، پروفیسر اظہر محمود، پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد،پیر سیدفداء حسین شاہ شیرازی، علامہ رفاقت حقانی،فوکل پرسن پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ شیخ احسن الدین،، ایڈوکیٹ شفیق الرحمن خٹک،ایڈوکیٹ ملک محمد عثمان، ایڈوکیٹ ملک محمد صادق(میانوالی)، صحافی و کالم نگار اقبال زرقاش، صحافی جاوید کشمیری، صحافی محمد صابرین، صحافی حافظ عبدالحمید، صحافی مسعود ماجد سید، صحافی ملک ارشد جعفری، صحافی و کالم نگار جاوید ملک،پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے ضلعی صدر ملک محمد ممریز،پنجا بی ادبی تنظیم دل دریا پاکستان کے سرپرست اعلیٰ احمد گجراتی جبکہ ادیبوں میں نقاد ارشاد علی، سجاد سرمد، طاہر اسیر، گوہر رحمن گوہر(مردان)،نزاکت علی نازک،سید حبدار قائم کے علاوہ عمائدین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔