بزمِ اوجِ ادب کے زیرِ اہتمام تقریب اسناد کا انعقاد
منکیرہ (نمائندہ خصوصی) معروف شعراء و شاعرات کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں بزمِ اوجِ ادب کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جن کو سند سے نوازا اُن میں ڈاکٹر محسن مگھیانہ ، ڈاکٹر زاہد یٰسین اکھیاں ، دلبر حسین مولائی ، صابر جاذب ، تسنیم تصدق اور دیگر کو نوازا گیا یہ تقریب بزمِ اوجِ ادب کے زیرِ اہتمام جھوک شیرازی ، مرضی پورہ جھنگ میں منعقد ہوئی
بزمِ اوجِ ادب کے بانی و چیئرمین مقبول ذکی مقبول نے کہا شاعروں ، ادیبوں کی ادبی خدمات کو ایوارڈ و سند دینا ہماری تنظیم کا منشورِ اول ہے مزید انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا اس منہگائی کے دور میں شعراء و ادباء کی تصانیف کا منصوء شہود پر آنا کسی نعمت سے کم نہیں سید طاہر شیرازی نے کہا مقبول ذکی مقبول کی کاوشیں اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں پر مقبول ذکی مقبول لائقِ تحسین ہیں ۔ یاد رہے بزمِ اوجِ ادب ، منکیرہ ( بھکر) کی تنظیم ہے مختلف شہروں میں ادبی پروگرام کراتی رہتی ہے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔