بھیل ادبی ایوارڈ شو 2026 ننکانہ صاحب
بھیل ادبی ایوارڈ 2026 کے موقع پر سید حُب دار قائم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ختمِ نبوت ریسرچ سینٹر ننکانہ صاحب کے منتظمِ اعلیٰ محمد عثمان زاہد ایڈووکیٹ نے انہیں ”مجاہدِ ختمِ نبوت علامہ صادق علی زاہد ادبی ایوارڈ 2026“ سے نوازا۔
اسی تقریب میں سید حُب دار قائم کو ان کی ادبی خدمات پر ”کھٹڑ ادبی گولڈ میڈل 2026“ بھی عطا کیا گیا۔ ادبی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اعزازات نہ صرف سید حُب دار قائم بلکہ ضلع اٹک کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔
بیماری کے باعث ایوارڈ شو میں شرکت ممکن نہ ہونے پر دونوں اعزازات بذریعہ ٹی سی ایس ارسال کیے گئے۔ ”مجاہدِ ختمِ نبوت علامہ صادق علی زاہد ادبی ایوارڈ 2026“ کی شیلڈ سید حُب دار قائم نے معروف ڈرامہ نگار ڈاکٹر تصور بخاری اور معروف نعت گو شاعر سعادت حسن آس سے وصول کی، جبکہ گولڈ میڈل معروف نعت گو شاعر سعادت حسن آس سے وصول کیا۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |