غبارے والا – Balloon Seller
صفدر علی حیدری
میں اس کے گلے پر بہت حیران تھا۔
وہ سارا سارا دن بچوں کے لیے غبارے پھلاتا تھا مگر تھکتا نہیں تھا ۔
لیکن آج، بہت عرصے بعد،
میں نے اسے فٹ پاتھ کے کنارے درخت کے سائے میں بیٹھے دیکھا ۔ اس کی سانسیں چڑھی ہوئی تھیں ۔
وہ بوڑھا ہو چکا ہے۔
وہ بات کرتا تھا تو اس کا سانس پھول جاتا تھا۔
وہ سانس لیتا تھا تو اس کا سانس پھول جاتا تھا۔
Title Image by CESAR AUGUSTO RAMIREZ VALLEJO from Pixabay

میرا نام صفدر علی حیدری ہے ۔ پیدائش علی پور ضلع مظفر گڑھ کی ہے لیکن پلا بڑھا اوچ شریف میں ہوں اور رہائش بھی اسی شہر میں ہے ۔ایم فل اردو ہوں ایک استاد ہوں اور پچھلے تیس سال سے پڑھا رہا ہوں ۔ لکھنے کا آغاز بچپن سے کیا ۔ کالم نگاری بھی کی نامہ نگاری بھی ،پھر افسانہ نگاری اور افسانچہ نگاری کی طرف متوجہ ہوا ۔اب تک میری بارہ کتب شائع ہو چکی ہیں پچیس کتب زیر طبع ہیں شائع شدہ کتب کی تفصیل حسب ذیل ہے میری ایک کتاب کالمز پر ہے ” شہر خواب ” ایک ناول ہے ” عمران بٹہ عمران ” چار کتابیں ادب اطفال پر ہیں ” گھڑی کی ٹک ٹک ” ” ایک پہیے کی سائیکل” ” کمزور چوزا ” ” منٹو میاں ” چار افسانوں پر ہیں "مٹھی میں کائنات” ” ناقابل اشاعت ” ” من و سلویٰ ” ” الف سے یے تک ” ایک افسانچوں پر ہے ” ایک صفحے کے افسانچے ” میری تمام کتابوں پر ایم فل ، ایم اے اور بی ایس کی سطح پر کام ہو چکا ہے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |