بزمِ اوج ادب بھکر کی طرف سے ایوارڈ

بزمِ اوج ادب بھکر کی طرف سے شعراء کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
بھکر (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر طارق محمود آکاش ، ارشاد ،ڈیروی اور ساجن جی انصاری کو ادبی خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ لکھاری ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ۔ ادبی تنظیم بزمِ اوج ادب بھکر کے بانی و چیئرمین مقبول ذکی مقبول نے کہا ہے کہ ہماری ادبی تنظیم بزمِ اوج ادب بھکر شعراء و ادباء کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی ۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طارق محمود آکاش ، ارشاد ڈیروی اور ساجن جی انصاری کتاب پڑھ کر یقین ہوگیا ہے کہ ادب کی شمعیں روشن ہیں ۔

بزمِ اوج ادب بھکر کی طرف سے  ایوارڈ

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طارق محمود آکاش (سیالکوٹ) ڈیرہ غازی خان کے ارشاد ڈیروی کی کتاب “مقصود کربلا ہے” پر” متین کوٹلہ جامی” ادبی ایوارڈ 2023ء اور ساجن جی انصاری فروز وٹواں ضلع شیخوپورہ کو کتاب “محب وطن” پر” الہٰی بخش لیکھی فقیر” ادبی ایوارڈ 2023ء سے نوازا گیا بزمِ اوج ادب بھکر کی طرف سے معروف شاعر و ادیب سید طاہر شیرازی ، جھنگ ارشاد ڈیروی کو اپنے دست مبارک سے ایوارڈ دیا ساجن جی انصاری کو نعت گو شاعر و مصنف ڈاکٹر مقصود احمد عاجز نے اپنے دست مبارک سے ایوارڈ دیا اور ڈاکٹر طارق محمود آکاش کو پروفیسر امجد بابر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے معروف مصنف و شاعر کے دست مبارک سے ایوارڈ دیا گیا

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

نقیبی کاروان ادب کے زیر اہتمام ایوارڈز

منگل دسمبر 27 , 2022
نقیبی کاروان ادب کے زیر اہتمام ایوارڈز تقسیم تقریب مقبول ذکی مقبول کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا
نقیبی کاروان ادب کے زیر اہتمام ایوارڈز

مزید دلچسپ تحریریں