بھکر (نمائندہ خصوصی) ابوالاثرحفیظ جالندھری کی ادبی خدمات لازوال ہیں ۔ مقبول ذکی مقبول ، ابوالاثرحفیظ جالندھری کو ہم سے بچھڑے ہوئے 40 برس بیت گئے ہیں ۔ وہ اپنی تحریروں کی بدولت آج بھی زندہ ہیں ۔ ابوالاثرحفیظ جالندھری کا کہا ہوا وطن عزیز کے حوالے سے خوبصورت قومی ترانہ ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ۔ مصنف و شاعر مقبول ذکی مقبول اور بزمِ اوج ادب بھکر کے بانی و چیئرمین مقبول ذکی مقبول نے کہا ہے کہ ابوالاثرحفیظ جالندھری کی شاعری اپنی مثال آپ ہے ۔
موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ مزید انہوں نے کہا ابوالاثرخفیظ جالندھری کا ادبی کام روز ِ روشن کی طرح روشن ہے ۔ ابوالاثرحفیظ جالندھری کے لئے خالق اکبر کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ اللّٰہ پاک درجات بلند فرمائے آمین