خانقاہِ معلی مکھڈ شریف میں "فغانِ عشق "(حصہ دوم ) کی تقریبِ رونمائی
رپورٹ ۔۔۔۔ڈاکٹر شجاع اختر اعوان
خواجہ احمد الدین رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی مناسبت سے مکھڈ شریف میں صاحبزادہ ڈاکٹر محمد ساجد نظامی (سجادہ نشین خانقاہِ معلی مکھڈ شریف) کے زیرِ اہتمام عظیم صوفی بزرگ ، بانی خانقاہِ معلی مکھڈ شریف کے پنجابی صوفیانہ ، عارفانہ کلام کے منظوم اردو ترجمے ” فغانِ عشق ” حصہ دوم کی تقریبِ رونمائی ہوئی ، یہ منظوم ترجمہ معروف شاعر و ماہرِ تعلیم و صدارتی ایوارڈ یافتہ شخصیت ابرار شاکر نے کیا .
تقریب کی صدارت خواجہ شیراز محمود تونسوی نے کی ، پیر سید محمد اکرم شاہ (سجادہ نشین گڑھی شریف) اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ، مہمانانِ اعزاز مولانا محمد معظم الحق معظمی (خانقاہِ معظمیہ سرگودھا) ، پیر فاروق احمد میروی (سجادہ نشین دربارِ عالیہ میرا شریف) ، پیر سید قاسم شاہ (آستانۂِ عالیہ سوہنے شاہ) ، پیر منیب مسعود چشتی (دربارِ عالیہ ناڑہ شریف) ، صاحبزادہ پیر ڈاکٹر معین نظامی ، علامہ پروفیسر بشیر احمد رضوی ، عبد الرحمن عبد تھے ، تقریب میں علماء کرام اور اہلِ علم و دانش کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ، شرکاء محفل نے اپنے خطابات میں "فغانِ عشق” کے شعری حسن اور فنی تکنیکی محاسن بیان کرتے ہوۓ اسے ابرار شاکر کا ایک عظیم ادبی اور علمی کارنامہ اور صوفیانہ ادب میں ایک یادگار اضافہ قرار دیا

صحافی، کالم نگار، مصنف
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔