فزیوتھراپی کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج

تحریر ۔۔۔امن اعوان

•فزیوتھراپی کیا ہے؟
فزیو تھراپی ایک ایسی تھراپی ہے جو مختلف جسمانی تکنیک کے ذریعے درد میں کمی لا کراعضا کی حرکت کو آسان بناتی ہے.فزیوتھراپی ہڈیوں ،جوڑوں وپٹھوں کی تکلیف ، سوزش ، پٹھوں میں کھچاؤ ،کمزوری و درد ، بچوں و خواتین کے مسائل اوربڑھاپے میں لاحق ہونے والی بیماریوں ,چوٹ اور آپریشن کے بعد اعضاء کی بحالی کیلئے مقبول ہے جبکہ نیوروسرجری، پھیپھڑوں ، دل کی سرجری اور کئی اعصابی و دماغی بیماریوں کے علاج کیلئے بھی فزیوتھراپی کی جاتی ہے۔ اس طریقہ علاج میں ادویات کا استعمال کم از کم کیا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق %95 فیصد علاج ادویات کے بغیر ہوتا ہے۔فزیکل تھراپی میں سرجری، ٹیکے و ادویات کے بغیر مختلف طریقوں سے علاج کی کوشش کی جاتی ہے جس میں ورزش، تھراپی و دیگر طریقے شامل ہیں جو مرض کی نوعیت کے مطابق اختیار کیے جاتے ہیں.

فزیوتھراپی کے ذریعے مختلف بیماریوں کا علاج
Image by andreas160578 from Pixabay

• فزیوتھراپی کے کچھ اہم فوائد/اہمیت:
درد کا خاتمہ یا اس میں کمی مثلاً کمردرد, جوڑوں کا درد کا علاج( Musculo- skeletal)
سرجری (آپریشن سے ممکنہ بچاؤ)، چلنے پھرنے میں آسانی
فالج(stroke) ,لقوہ (Bells/Facial palsy)کے بعد بحالی.
کھیلوں میں چوٹ لگنے کے بعد بحالی .
توازن قائم رکھنے میں مدد اور گرنے سے بچاؤ (Postural abnormalities).
شوگر کی بیماری کو کنٹرول کرنے میں اور رگوں کی بیماریوں میں مدد، بڑھتی عمر سے منسلک مسائل سے بچاؤ، دل اور پھپھڑوں کی بیماریوں میں مدد ملتی ہے.
سانس کے مرض میں مبتلا بعض مریضوں کے لیے سینے کی فزیوتھراپی(chest physiotherapy) تجویز کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے.
آرتھرائٹس(Arthritis) ایک انتہائی تکلیف دہ مرض ہے، متاثرہ مریضوں کو درد رفع کرنے کی دوا کے ساتھ فزیوتھراپی کا بھی مشورہ دیا جاتا ہے.
آپریشن کے بعد بحالی (post-op rehab) .
پولیو,اعصابی کمزوری، ہاتھ پاؤں کا سن ہوجانا، ذہنی معذوری ,یا اس جیسی دیگرتکالیف و امراض میں فزیوتھراپی ایک کامیاب طریقۂ علاج ہے۔
دل کے آپریشن کے بعد صحت کی بحالی (cardiac rehabilitation) میں بھی فزیکل تھراپی کی اہمیت نمایاں ہے۔
جام کندها(frozen shoulder), عرق النسا(Sciatica)
دماغی فالج(CP children) , پارکنسنز کا مرض (parkinson’s disease )کے بعد بحالی.
خواتین کے مسائل
(Pre and post natal pregnancy care,Breast cancer care, osteoporosis management , women’s incontinence).
مثانےکی کمزوری کے علاج میں بھی فزیو تھراپی بہترین کردار ادا کرتی ہے
(Urine incontinence or leakage).

فزیوتھراپی انتہائی اہم شعبہ ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر میڈیکل کے 27 شعبے ہیں تو ان میں سے 24میں فزیوتھراپی ضروری ہے۔دنیا بھر میں لوگ فزیوتھراپی کے شعبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مگر ہمارے ملک میں اس شعبے کی صورتحال کچھ اچھی نہیں جبکہ لوگوں کو اس حوالے سے موثر آگاہی بھی نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اعتماد ہے کہ وہ اس طریقہ علاج سے ٹھیک ہوسکتے ہیں.فزیوتھراپی انتہائی موثر ہے کیونکہ جو مریض ادویات اور سرجری سے ٹھیک نہ ہو،فزیو تھراپی سے اس کا علاج ممکن ہے۔ معذور افراد بھی فزیوتھراپی سے چلنے پھرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ اس میں فٹنس اور ورزش پر زور دیتے ہیں۔ جو لوگ فٹ رہنا چاہتے ہیں انہیں بھی فزیوتھراپسٹ سے رابطہ کرنا چاہیے۔

مدیرہ | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

پروفیسر فرہاد احمد فگار سے مکالمہ

اتوار جولائی 24 , 2022
الحمدللہ میرا تعلق اعوان گھرانے سے ہے ۔ میرے دادا مرحوم نمبردار فرمان علی اعوان علاقے کی معزز ترین شخصیت تھے اور سات دیہات کے نمبردار تھے
پروفیسر فرہاد احمد فگار سے مکالمہ

مزید دلچسپ تحریریں