طارق محمود مسلسل تیسری مرتبہ صدر منتخب

اٹک(خصوصی رپورٹ ) طارق محمود مسلسل تیسری مرتبہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اٹک کے بورڈ آف مینجمنٹ کے صدر منتخب نوٹیفیکشن جاری

tariq
طارق محمود


نو منتخب صدر طارق محمود نے کہا ہے کہ پنجاب ووکیشنل انسیٹیوٹ بچوں کو بہترین فنی تربیت دینے کا ادارہ ھے جس میں دوران تربیت نہ صرف کتابیں یونیفارم فری دی جاتی ہیں بلکہ ماہانہ وظیفہ اور کورس کی تکمیل کے بعد پریکٹیکل میں استعمال ہونے والے اوزار ودیگر سامان اور روزگار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضے بھی مہیا کیئے جاتے ھیں تاکہ ہنر مند بچے معاشرہ کیلئے اپنی خدمات انجام دے سکیں اور روزگار کے زریعے اپنے کنبہ کی کفالت کر سکیں انہوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری ملازمتوں کی طرف امید رکھنے اور ملازمت کے انتظار میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اس ادراہ سے کسی بھی شعبہ میں فنی تعلیم حاصل کر کے معاشرے کے کارآمد فرد بنیں اور ملک و قوم کی خدمت کریں کیونکہ ہنر کو سلام ھے اور ہنر مند افراد کی قدر ہر مقام پر کی جاتی ھے نو منتخب صدر طارق محمود اس سے قبل ایوان و صنعت و تجارت کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں موجودگی وقت میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صحت ایف پی سی سی آئی پنجاب اپنی خدمات بھی انجام دے بے رہے ہیں شعبہ صحت اور تاجر برادری کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جبکہ سماجی و فلاحی خدمات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں

shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

کرکٹ جمہوریہ پاکستان

جمعہ نومبر 12 , 2021
اسلام اور پاکستان کے نام پر اس طرح لوگ اکٹھے نہیں ہوتے ، جسطرح کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے سنی ، شیعہ ، وھابی ، پنجابی ، سندھی اور مہاجر ایک چھت تلےجمع ہوجاتے ہیں
ball

مزید دلچسپ تحریریں