امام الشاہ احمد نورانی حقیقی معنوں میں قائد ملت اسلامیہ تھے،مفتی رفاقت حقانی

امام الشاہ احمد نورانی حقیقی معنوں میں قائد ملت اسلامیہ تھے،مفتی رفاقت حقانی
امام نورانی کا جملہ’’ہمارا سودا بازار مصطفیﷺ میں ہو چکا ہے‘‘ کو یاد رکھیں گے،ضلعی صدر جے یو پی

اٹک(ڈاکٹر شجاع اعوان )ختم نبوت کے محافظین میں امام شاہ احمد نورانی علیہ الرحمہ کا کردار ہمیشہ روشن وتابندہ رہے گا،آپ کا یہ جملہ عاشقان مصطفیﷺ ہمیشہ یاد رکھیں گے کہ ہمارا سودا بازار مصطفیﷺ میں ہو چکا ہے،ختم نبوت کے لیے آپ نے جو عزیمت کی راہ اختیار کی جو پوری امت مسلمہ کے لیے ایک روشن چراغ ہے،آپ کے وصال سے پیدا ہونے والا خلا آج تک پر نہ ھوسکا،آپ کو خدا وندقدوس نے بے پناہ صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا جب وطن عزیز فرقہ وارانہ تشدد کی نظرہو رہا تھا تو اس وقت آپ نے ملی یکجہتی کونسل کی شکل میں اپنی نورانی بصیرت اور صدیقی بصارت سے ایساپلیٹ فارم امت مسلمہ کو عطا کیا جس نے ریاست مدینہ منورہ میں مواخات کی یاد تازہ کر دی، آپ کی سیاسی، سماجی، دینی،ملی،آئینی، فکری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان خیالات کا اظہار صدر جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک استاذ العلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و پرنسپل جامعہ حقانیہ ظاہر العلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ نے قائد ملت اسلامیہ الشاہ احمد نورانی صدیقی رحمہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پرمنعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا امام الشاہ احمد نورانی حقیقی معنوں میں قائد ملت اسلامیہ تھے، تمام مسالک نے آپ کو دل وجان سے قائد تسلیم کیا، آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،اس لئے حضرت صدیق اکبر ؓکی سینتیسویں پشت میں شامل ہونے کے ساتھ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے ساتھ بھی اور حق و باطل کا عظیم معرکہ بدر کے ساتھ بھی نسبت حاصل ہوئی ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ انجینئر محمد طیب میلادی گولڈ میڈلسٹ ،مولانا ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان فاضل و مدرس جامعہ حقانیہ وایڈیشنل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان ضلع اٹک،صاحبزادہ ڈاکٹر محمد شعبان حقانی،ملک رجب علی حقانی مرکزی صدر نوجوانان الفلاح کے علاوہ مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ کے نمازی کثیر تعداد میں تھے۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

ڈاکٹر جواد الہی چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی تعینات

منگل اپریل 19 , 2022
ڈاکٹر جواد الہی چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی تعینات
ڈاکٹر جواد الہی چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی تعینات

مزید دلچسپ تحریریں