اٹک میں یو م ملیریا کے سلسلہ میں سیمینا ر

اٹک (ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )دنیا بھر کی طرح اٹک میں بھی عالمی ادارہ صحت کی ہدا یت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھا رٹی اٹک کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ سنٹر اٹک میں یو م ملیریا کے سلسلہ میں سیمینا ر منعقد ہوا جس کی صدا رت سی ای او ڈی ایچ اے اٹک ڈاکٹر جوا د الٰہی نے کرتے ہو ئے کہا کہ ملیریا ایک خاص قسم کی مادہ مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے جس کی علامات سات سے دس روز بعد ظاہر ہوتی ہیں جن میں بخار ہونا ،سردی لگنا اور سر درد کی شکایت عام ہے، صفائی کا خیال رکھ کر ، گندے پانی کو جمع ہونے سے روک کراور مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کی جالی اور دواؤں کے استعمال سے ملیریا سے بچا جا سکتا ہے، سیمینا رسے ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید کا شف حسین نے بھی خطا ب کیا جبکہ سیمینا ر میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سعید ، ڈسٹرکٹ اینٹا مولوجسٹ محمد شفیق مغل ،ضلع بھر سے محکمہ صحت کےافسرا ن ، ڈاکٹرز ، لیڈی ڈاکٹرز ، مختلف شعبو ں کے انچارج ، عملہ اور پیرا میڈیکل سٹا ف نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مقررین نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں یوم ملیریا منایا جا تا ہے اگر یہ بیماری کسی کو ہو جائے تو بہترین علاج موجود ہونے کے باوجود مریض نہ صرف خطرناک پیچیدگیوں کا شکار ہو سکتا ہے بلکہ موت بھی اس کا مقدر بن سکتی ہے ملیریا کے مرض سےآگا ہی اور اس سے بچا ؤ کے لیے سیمینا ر کے بعد سی ای او ڈاکٹر جواد الٰہی اور دیگر شرکا ء نے آگاہی واک میں بھی شرکت کی شرکاء واک نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں ملیریا سے بچاؤ کے طریقے درج تھے۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

27 اپریل ...تاریخ کے آئینے میں

بدھ اپریل 27 , 2022
27 اپریل ...تاریخ کے آئینے میں
27 اپریل …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں