ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر اٹک میں سیمینار

اٹک (خصوصی رپورٹ شجاع اختر اعوان ) ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر حکومت پنجاب کے ہیپاٹائٹس کنڑول پروگرام کے تحت محکمہ صحت اٹک کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر جواد الٰہی نے کہاکہ ہیپا ٹائٹس ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچائو کیلئے حکومت پنجاب نے کئی اقدامات اٹھا رکھے ہیں ۔ اگر کسی کو اس مرض کا شک ہو تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک سمیت تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں تشخیص اور مکمل علاج کی فری سہولیات موجود ہیں، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ جہاں پر ہیپاٹائٹس سے بچائو کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں وہیں پر عوام کو زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین لگوانے کی طرف راغب کریں تاکہ ملک میں کورونا وبا میں کمی آ سکے۔

iattock

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آر آئی ایم این سی ایچ ڈاکٹر سعید اختر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبود آبادی ضلع اٹک ڈاکٹر انیقہ ملک نے سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچائو کا عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں آگہی پیدا کرناہے۔ ہیپاٹائٹس پولیو سے زیادہ خطرناک ہے ، پولیو تو صرف اپاہج کرتا ہے مگر ہیپاٹائٹس مرض انسان کی جان لے لیتا ہے۔ ہیپاٹائٹس ایک ایسی بیماری ہے جس کی علامتیں جلد ظاہر نہیں ہوتی ہیں جس کیلئے یہ ضروری ہے کہ معمولی بخار اور کمزوری محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کرانا چاہئے ، ڈاکٹر انیقہ نے مائوں خصوصا حاملہ خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنی معائنہ وقتاً فوقتا کراتی رہیں۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

نا اہل اور سیلیکٹڈ مگر فتحیاب

بدھ جولائی 28 , 2021
عمران خان کی سوچ فیوڈل نہیں بلکہ عام آدمی کی سوچ ہے جس پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے کہ وہ جو کہہ رہا ہے کرکے دکھائیگا
Imran Khan

مزید دلچسپ تحریریں