ریڈ کراس کا شاندار بخاری کو خراج تحسین

ریڈ کراس کا شاندار بخاری کو خراج تحسین

مسقط ( نمائندہ خصوصی) امریکی فلاحی ادارے ریڈ کراس نے مسقط، سلطنت عُمان میں مقیم پاکستانی شہری سیّد شاندار بخاری کے جرأت مندانہ اور انسان دوست اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں” غیر معمولی ذاتی اقدام” کے اعزاز سے نوازا ہے۔

ریڈ کراس کا شاندار بخاری کو خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق شاندار بخاری جو ایک سماجی کارکن ہیں، معمول کے مطابق وٹس ایپ پر اپنے دوستوں کے اسٹیٹس دیکھ رہے تھے۔ کہ اچانک ایک اسٹیٹس کو دیکھ کر وہ چونک گئے اور چوکنے ہوگئے۔ اور فوری طور پر اس صورت حال سے نپٹنے کی منصوبہ بندی کرنے لگے۔ یہاں ان کی مارشل آرٹس کی تربیت اور صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں۔ کہ کس طرح ایسی صورت حال میں خود کو پرسکون رکھ کر ایسے اقدامات کئے جائیں جو کسی بھی حادثے کو ہونے سے پہلے ہی روک لیں۔ اور وہ اس میں کامیاب رہے۔ شاندار بخاری کے بقول ” میں مسلسل اُس سے گفتگو کرتا رہا ، اس وقت اسے قائل کرنا کافی دشور تھا مگر بالآخر میں اس جگہ پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جہاں متاثرہ شخص موجود تھا اور یوں میں نے اس کو خودکشی کرنے سے روک کر اس کی جان بچا لی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں تاخیر کر دیتا تو شاید وہ پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتا۔ اُس وقت کو یاد کرتے ہوئے شاندار بخاری کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی خوفناک تجربہ تھا، اور میری دعا ہے کہ کوئی بھی اس وحشتناک صورت حال سے نہ گزرے۔

شاندار بخاری اپنے والد محترم سیّدزادہ سخاوت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کیساتھ
شاندار بخاری اپنے والد محترم سیّدزادہ سخاوت بخاری رحمتہ اللہ علیہ کیساتھ ان کی وفات سے تقریبا ایک ماہ قبل مسقط کے ایک شاہی محل اور بادشاہ سلطان قابوس رحمۃ اللہ علیہ کی رہائش گاہ کے اعزازی دورے کے دوران لی گئی تصویر

شاندار بخاری جو معروف سماجی کارکن، ادیب، شاعر اور کالم نگار سیّدزادہ سخاوت علی شاہ بخاری ؒ کے صاحبزادے ہیں ، اپنے والد گرامی کے انسان دوست اور سماجی خدمات کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اپنے مہربان اوردانشور والد کی اچانک وفات سے انتہائی صدمے میں تھا۔ مجھے ذہنی اور نفسیاتی طور پر بہت سے مسائل تھے۔ لیکن میں نے اس صورت حال میں اپنے صدمے کو ہمت میں بدل کر ایک شخص کی جان بچا کر اپنے والد گرامی کی اعلی تربیت کو خراج تحسین پیش کیا۔ بلا شبہ یہ ان کی تربیت کا ہی اثر تھا کہ میں اپنے سارے غم بھلا کر اس شخص کی مدد کو پہنچا۔ انسانیت کی خدمت میرے والد کا مشن تھا جس میں وہ تاحیات مصروف رہے تو آج مجھے جو ایوارڈ ملا ہے یا میں نے اگر کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے تو اس کا سہرا میرے والد سیّدزادہ سخاوت علی شاہ بخاریؒ کے ہی سر ہے۔

امریکی ادارے ریڈ کراس نے اس واقعے کی خبر نشر ہونے کے چند ماہ بعد شاندار بخاری کو رمضان المبارک 1445 سے پہلے ان کی اس کارنامے کے اعتراف میں ” غیر معمولی ذاتی اقدام” کے سرٹیفیکیٹ اور تمغے سے نوازا۔

Red cross Medal

یاد رہے کہ وہ سلطنت عُمان میں مقیم و خلیجی ممالک اور پاکستان کے پہلے شہری ہیں جنہوں نے ریڈ کراس کی جانب سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ شاندار بخاری نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ذہنی مسائل سے دوچار افراد کے لیے ہاٹ لائن قائم کریں۔

آخر میں اس ایوارڈ بارے اپنے تاثرات بیان کرتے انہوں نے کہا ” تعریف و ستائش آپ کےجذبوں کو مزید مہمیز کرتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے ایک انسانی جان بچ گئی۔ ایسی کوششیں انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہونگی۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

معجزات رسولﷺ ۔بزم کھٹڑ

منگل مئی 7 , 2024
خاتم الانبیا، رحمت اللعالمین، سرور کائنات حضرت محمد ﷺ رب کے محبوب نبی کی رضا در حقیقت رب کی رضا ہے
معجزات رسولﷺ ۔بزم کھٹڑ

مزید دلچسپ تحریریں