کوئی معجزہ ھی مسلمانوں کو سدھار سکتا ہے

نہ جگہ جگہ تبلیغی اجتماع ، نہ عمرہ حج کرنے جانے والوں کا رش ، نہ گلی گلی مساجد، نہ محلے محلے مدارس ، نہ لاکھوں علما، نہ کوئی پیر نہ کوئی مزار، نہ کوئی قطب نہ کوئی ابدال، اور نہ کوئی حوروں کی ترغیب دے کر لبھانے والا۔

پھر بھی ان سب کے بغیر  "جاپان جنت نظیر”۔

جاپان میں پچھلے تیس سال میں چوری نہیں ہوئی، نہ کوئی قتل  ہوا، 

کوئی بھوکا نہیں سوتا ،  زلزلے کے وقت کیمپوں میں سب کچھ رکھ دیا جاتا ہے، کوئی ایک چھٹانک ضرورت سے زیادہ نہیں لیتا ،

دیانتداری میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے ، سڑک پر ایک کروڑ پھینک دیں کوئی نہیں اٹھاتا،

آپ کندھا ماریں سامنے والا معذرت کرتا دکھائی دے گا،

ترقی اور ٹیکنالوجی میں دنیا سے دس سال آگے جیتے ہیں ،

کام اتنا کرتے ہیں کہ وزیراعظم ہاتھ جوڑ کے آرام کے مشورے دے ،

 سگریٹ کی راکھ جھاڑنے کی ڈبیا جیب میں ، صفائی اتنی کہ سڑکوں میں منہ نظر آئے ،

پابندی وقت اتنی کہ پانچ منٹ  ٹرین لیٹ ھونے پر  پوری کمپنی بند۔ 

اخلاق اتنا بلند آپ حیرت سے منہ تکتے رہ جائیں ،

اخلاص مہمان نوازی اور ثقافت کمال ،

محبت اور وفا اتنی جاپانی بیوی پوجا کرنے لگ جائے ، آپ کو اتنا کھلائے موٹے ہونے کا خوف طاری ہو ،

 وہاں کونسا نظام ہے، چاول کی فصل مرغوب غذا، ایک دفعہ قحط پڑا ، تو تیس سال کا ایسا ذخیرہ کیا، کہ دنیا سے چاول نایاب ہو جائیں، لیکن ان کا ذخیرہ ختم نہ ہو،

 جس کے ہو گئے بس پتھر پر لکیر،

نظام صحت ایسا کہ ٹوائلٹ آپ کو جسم کی پوری ڈیٹیل دے دیں،

دو نمبری اور بےایمانی کا تصور محال،  اور کیا کیا لکھیں سوچیں۔

*وہ کس نظام ، کس کتاب کے پیروکار ہیں، یہ علم نہیں ، ہاں اتنا ضرور پتہ ہے وہ  مسلمان  نہیں ہیں بلکہ انہیں مسلمان کرنے کا فریضہ مسلمانوں کو ہی انجام دینا ہے۔ جس کے لئے مسلمانوں کو اپنے باطن اور ظاہر دونوں کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ہستی اور سیرت کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔کیونکہ غیر اقوام نے سیرت کو اپنا رکھا ہے جبکہ مسلمان فقط بظاہر تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرتے ہیں، لیکن درحقیقت انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزہ تعلیمات پر عمل کرنے سے کوئی غرض نہیں ہے، انکے اذہان میں یہ بات سرایت کرچکی ہے کہ وہ جو مرضی کریں، رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شفاعت کا شرف انہیں حاصل ہوجائے گا۔ اسلئے کہ وہ کلمہ پڑھتے ہیں چاہے نیکی راست بازی اورتقوی’ کی راہوں پر گامزن ہوں یا نہ ہوں۔ بیشک دوسروں کا حق مارتے رپیں، یتیموں کا مال کھاتے رہیں، معصوم بچوں سے زیادتیاں بھی کرتے رہیں، رشوت لیتے اور دیتے رہیں، حلال اور حرام میں فرق بھول جائیں اور کھانے پینے کی چیزوں میں ملاوٹ بھی کرتے رہیں۔حتی’ کہ جان بچانے والی ادویات میں بھی ملاوٹ کرتے ہوں، تو پھر روئے زمین پر پاسپورٹ آخری نمبروں پر آجائیں تو آخرت میں کیسے پہلے نمبر پر آئیں گے جب تمام برائیاں جیب میں ہوں گی— یا اللہ ہمیں ہدایت دے اور راہ راست پر آنے کی توفیق عطاء فرماء۔۔۔۔

آمین ثم آمین یارب العالمین

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

One thought on “کوئی معجزہ ھی مسلمانوں کو سدھار سکتا ہے

Comments are closed.

Next Post

خوشبو میں بسا نرم ہوا کا جھونکا

منگل نومبر 24 , 2020
مناظر 1,140 صدیوں کی پیاسی، سسکتی اور خزان رسیدہ زمین جسے ساون رت کا انتظار رہتا ہے اس زمین کی تشنگی کا عذاب کیسا ہو گاواقف حال خوب جانتے ہوں گے، جس دھرتی کے بھاگ میں پسماندگی کے دکھ بھرے ہوئے تھے اسی دھرتی کا ایک ٹکڑا پنجاب کا آخری […]
خوشبو میں بسا نرم ہوا کا جھونکا

مزید دلچسپ تحریریں