کاروان قلم اٹک نے مورخہ 20 نومبر 2021 کو نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کمیٹی ہال اٹک میں کیا جس کی صدارت عظیم نعت گو شاعر سعادت حسن آس نے کی۔ مہمانِ خصوصی معروف شاعر جناب شوکت کمال رانا جب کہ مہمانِ اعزاز سجاد حسین ساجد تھے نظامت کے فرائض کاروان قلم اٹک کے ایڈمن و معروف شاعر نزاکت علی نازک نے ادا کیے تلاوتِ کلامِ پاک کا منفرد اعزاز معروف شاعر حافظ غفار واجد نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبولؐ ننھے نعت خوان نعلین حیدر سلطان اور سید جواد حیدر شاہ نے پیش کی۔ علاقہ بھر کے شعرا نے بھرپور کلام پیش کیے۔ اس روحانی محفل میں سعادت حسن آس شوکت کمال رانا سجاد حسین ساجد ملک محسن عباس نزاکت علی نازک نصرت بخاری حکیم خان حکیم طاہر اسیر فائق ترابی سید جواد حیدر سید حبدار قائم حافظ عبدالغفار واجد۔ ابرار حسین نیئر زکریا آزاد سجاول غیاث اور مرزا خان ارشد نے شرکت کی۔ مشاعرے کی فوٹو گرافی معروف شخصیت جناب ایاز خالد نے کی۔

سید حبدار قائم
سیکرٹری نشرو اشاعت کاروان قلم
2 thoughts on “اٹک بلدیہ ہال میں نعتیہ مشاعرہ”
Comments are closed.