سلیقہ سکھایا مجھے زندگی کا

اپنے والد اقبال حسین مرحوم کو خراج تحسین

سلیقہ سکھایا  مجھے  زندگی کا

سلیقہ سکھایا مجھے زندگی کا
مجھے باپ اقبال نے دیں سکھایا

نبی ﷺ کی ، علیؑ کی ثنا بھی سناتا
حسن ؑ اور شبیرؑ کا درس دیتا

وہ رزق حلال آ کے مجھ کو کھلاتا
اسی سے یہ چہرہ جو میرا ہے نکھرا

میرے پیارے ابو نے مجھ سے کہا تھا
سدا ذکر آل محمد ﷺکا کرنا

رگ و خون میں یہ محبت کا مظہر
مجھے تو یہی بس جگائے ہے رہتا

مجھے خواب میں آکے اکثر ہے ملتا
گلوں کی ہے خوشبو سے دامن مہکتا

عطا ہے خدا کی میری شاعری بھی
دعائیں مجھے تھا میرا باپ کرتا

اٹھارہ دسمبر کے وقت ظہر کو
جدا ہم سے ابا ہمارا ہوا تھا

کروں نام والد کے ساری میں نسبت
یہی ہے مرے دل کی مقبول منشا

maqbool zaki

مقبول ذکی مقبول

بھکر، پنجاب ،پاکستان

تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مرا من جو پھولوں کی طرح کھلا ہے

اتوار جون 19 , 2022
مرا من جو پھولوں کی طرح کھلا ہے مجھے یہ مرے باپ سے ہی ملا ہے
مرا من جو پھولوں کی طرح کھلا ہے

مزید دلچسپ تحریریں