مساجد جنتی کشتیاں ہیں: علامہ رفاقت حقانی


 مساجد جنتی کشتیاں ہیں اپنے منسلکین کو جنت میں ساتھ لے کر جائیں گی،رفاقت حقانی
 جمعیت علمائے پاکستان سمیت ہر تنظیم سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے، خطاب

اٹک( ڈاکٹر شجاع اختر اعوان )زیرتعمیرمسجد حیدر کرار مرزا روڈ اٹک کینٹ میں ماہانہ گیارہویں شریف کے موقع پر شہداء کربلا کانفرنس استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی کی زیر صدارت اور حاجی شیر بہادر کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی،جس کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت شکیل خان بنگش وائس چیئرمین کینٹ بورڈ تھے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے کہا کہ مساجد جنتی کشتیاں ہیں جو مساجد سے منسلک رہتے ہیں انکو جنت میں ساتھ لے کر جائیں گی،عنقریب مسجد حیدر کرار کو از سر نو نقشہ کے مطابق تعمیر کیا جائے گا،مخیر حضرات وخواتین صدقہ جاریہ میں شامل ہو کر جنت میں اپنا گھر بنائیں،انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر بھی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان سمیت ہر تنظیم سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے لیکن سب سے زیادہ کام دعوت اسلامی کر رہی ہے تب ہی افواج پاکستان نے سیلاب متاثرین کی مدد کو سہل بنانے کے لئے انہیں ہیلی کاپٹر کی پیشکش کی ہے۔

مساجد جنتی کشتیاں ہیں: علامہ رفاقت حقانی

بلاوڑہ شریف کی نمائندگی کرتے ہوئے حق خطیب حسین بادشاہ کے منظور نظر آفتاب احمد نے ختم نبوت کا نعرہ لگا کر محفل کو چار چاند لگا دیئے، تقریب میں مرکزی سیرت کمیٹی اٹک کے نگران اعلی الحاج محمد الیاس چشتی،محمد ریاض بھٹی،محمد قیوم بٹ،حاجی شیر بہادر،چوہدری محمد سعید،ریڈر عمر نواز،ملک بشارت ایڈووکیٹ،پروفیسر ناصر ودیگر حضرات موجود تھے۔ ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان نے نقابت کے فرائض انجام دیے جبکہ تلاوت محمد رمضان سندھی،نعت شریف ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان، خطاب پیرزادہ انجینئر حافظ محمد طیب میلادی گولڈمیڈلسٹ اورملک احسن محمود قادری حقانی متعلم درس نظامی جامعہ حقانیہ اٹک نے کیا۔آخر میں ملک وملت کی سلامتی اور سیلاب کے متاثرین کی غائبانہ مدد کی دعا کی۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

صفائی کے ناقص انتظامات پر اسکول سیل

جمعرات ستمبر 1 , 2022
ایک نجی اسکول کو ڈینگی لاروہ برآمد ھونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مکمل سیل کر دیا گیا
صفائی کے ناقص انتظامات پر اسکول سیل

مزید دلچسپ تحریریں