مولیاں پالک کا سالن
اجزاء:
مولیاں 4-5 عدد گول کٹی ہوئی
پالک 1 گٹھی باریک کٹی ہوئی
پیاز 1 عدد باریک کٹی ہوئی
ٹماٹر 2 عدد پیسٹ
لہسن ادرک پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچ 2 عدد
نمک حسب ذائقہ
ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
زیرہ 1/2 چائے کا چمچ
تیل 3 کھانے کے چمچ
ترکیب:
1. مولیوں پر نمک لگا کر 10 منٹ رکھیں پھر پانی نچوڑ دیں۔
2. تیل میں زیرہ اور پیاز گلابی کریں۔ لہسن ادرک ڈال کر بھونیں۔
3. ٹماٹر پیسٹ اور تمام مصالحے ڈال کر تیل چھوڑنے تک بھونیں۔
4. مولیاں ڈال کر 5-7 منٹ بھونیں۔
5. پالک اور ہری مرچ ڈال کر ڈھک دیں۔ 10-12 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں۔
6. آخر میں 2 منٹ تیز آنچ پر بھون کر اتار لیں۔
نوٹ: گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔