وائٹ ملائی قورمہ : میرینیشن کے ساتھ
میرینیشن کے اجزاء – 1 کلو گوشت کے لیے
دہی 1 کپ پھینٹی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
سفید مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
بادام کا پیسٹ 10 عدد
لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
1. گوشت کو دھو کر پانی نکال دیں
2. سارے میرینیشن والے اجزاء مکس کر کے گوشت پر لگائیں
3. 1 گھنٹہ فریج میں رکھیں
قورمہ بنانے کے لیے
گھی 1/2 کپ
پیاز 2 عدد سفید
ثابت گرم مصالحہ
کریم 1/2 کپ
کیوڑا واٹر چند قطرے یا 1 چٹکی الائچی پاؤڈر
پکانے کا طریقہ:
1. گھی میں ثابت مصالحہ اور پیاز ہلکی فرائی کریں
2. میرینیٹ کیا ہوا گوشت ڈال دیں
3. ڈھک کر 25 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں
4. آخر میں کریم اور کیوڑا واٹر یا الائچی پاؤڈر ڈال کر 2 منٹ دم دیں
نوٹ: ہلدی اور لال مرچ مت ڈالیں ورنہ کلر سفید نہیں رہے گا
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں