ضلع اٹک کے اہم مقامات کی سیر کیلئے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح

اٹک(خصوصی رپورٹ:ہشام خان اعوان،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک)

 ضلع اٹک کے اہم مقامات کی سیر کیلئے چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی نے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کر دیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری بھی ان ہمراہ تھے، اس موقع پر چیئرمین سینیٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سفاری ٹرین کا تصور اچھا ہے، یہ تفریح اور سیاحت کا ذریعہ بن سکتا ہے، تاریخی گولڑہ ریلوے اسٹیشن سے ٹرین قدیم روٹ پر جائے گی، جس سے پاکستان کا ثقافتی و تاریخی ورثہ دیکھنے کو ملے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن گولڑہ میں منعقدہ تقریب اور ریلوے اسٹیشن اٹک خورد پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ہے، گولڑہ شریف کے تاریخی ریلوے اسٹیشن پر تقریب منعقد ہوئی جس سے وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سینیٹر تاج محمد آفریدی، سینیٹر سجاد حسین طوری، مرزا محمد آفریدی، اورنگ زیب اورکزئی، نصیب اللہ بازئی،دلاور خان اور دیگر سیاسی و سماجی افراد کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد گولڑہ ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی، چیئرمین سینیٹ نے وفد کے ارکان اور وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کے ہمراہ میوزیم کا دورہ بھی کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ایک قیمتی اثاثہ ہے ملک کے دیگر حصوں میں بھی اس ٹرین کو لے جایا جائے اس موقع پر ٹرین کا افتتاح کیا گیا ٹرین میں چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزیر ریلوے اور وفد کے دیگر اراکین نے بھی ریلوے اسٹیشن اٹک خورد تک ٹرین کا سفر کیا ٹورسٹ ٹرین ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز سیاحوں کو گولڑہ اسٹیشن سے حسن ابدال، اٹک خورد اور اٹک سٹی و گردو نواح کے مقامات کی سیر کرائے گی ٹورسٹ سفاری ٹرین حکومت کی جانب سے مقامی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے چیئرمین سینیٹ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں سفاری ٹرین کی بدولت تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی سیاحت کے فروغ میں پاکستان ریلوے کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے امید ہے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس سے نہ صرف ادارے کو منافع بخش بنایا جائے بلکہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد ملے گی سب سے پہلے اعظم سواتی اور ان ہی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ پاکستان کے لیے اہم قدم ہے ریلوے معیشت کے لیے ایک ریڑھ کی ہڈی ہے سب دن رات محنت کر رہے ہیں اس سے پاکستان کے عوام اور معیشت پر بڑا فرق پڑے گا اس سے کرائے بھی کم ہوں گے اور ماحول پر بہتر اثر پڑے گا فریٹ ٹرین بھی شروع کر رہے ہیں اس سے کم خرچ آمدورفت کی سہولت میسر آئے گی ایک زمانے میں کوئٹہ سے میرے گاؤں تک میٹھا پانی بھی ریلوے پہنچاتا تھا ریلوے کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ریلوے کی ترقی کے لئے دعا کرتا ہوں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے کہا کہ ہم میں استطاعت موجود ہے ہم نے دنیا کو تبدیل کیا ہے میرا ترجیحی ایجنڈا ہے کہ ریلویز سے بدعنوانی کا خاتمہ کروں ریلوے میں زیادہ تر اچھے افسر ہیں تاہم چند کالی بھڑیں ہیں میں چن چن کر ان کالی بھیڑوں کا خاتمہ کروں گا جلد فریٹ ٹرین بھی شروع کریں گے اگر ریلوے کو آگے بڑھانا ہے تو اس کو اللہ اور پاکستان کے لیے آگے بڑھانا ہے سیاحت وزیراعظم کے دل کے قریب ہے اس لیے آج کا شو کیا ریلوے جلد سیاحت میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا آئندہ ہفتے عمران خان اور سفارت کار بھی یہاں آئیں گے ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو علم ہو کہ ریلوے پاکستان کی معیثت اور معاشرے میں کیا کردار ادا کر رہا ہے۔

ضلع اٹک کے اہم مقامات کی سیر کیلئے ٹورسٹ سفاری ٹرین کا افتتاح
Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

کیپٹن عبداللہ اور یعقوب آسی کی یاد میں تعزیتی پروگرام

پیر مارچ 1 , 2021
کیپٹن عبداللہ مرحوم اور یعقوب آسی مرحوم کی علمی و ادبی خدمات اور کارناموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات بہت ہی شفیق انسانیت کے مالک تھ
shallow focus photography of lavenders

مزید دلچسپ تحریریں