ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے اقدامات

اٹک(خصوصی رپورٹ) ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے اقدامات حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کاوئنٹر قائم کر دئیے گئے شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلے احتیاطی تد ابیر اختیار کرنے کی ضرورت ھےدرجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بزرگوں اور بچوں کیلئے خطرے کا باعث بن سکتا ھے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جواد الہی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید کاشف حسین نے کہا ھے کہ شدید گرمی کے موسم میں ہیٹ سٹروک کا خطرہ بڑھ گیا ھے عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں خوراک میں سادہ غذا پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں پھلوں کا رس لسی۔ٹھنڈے پانی و مشروبات زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال کریں بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں باھر نکلتے وقت سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں چھتری اور عینک کا استعمال کریں فاسٹ فوڈ اور بازار کی اشیاء خوردونوش سے اجتناب کریں انھوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر اجاگر کرنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلع بھر کے سرکاری اسپتالوں میں حفاظتی کائونٹر قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں مستند طبی عملہ خدمات انجام دے گا

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

14مئی ...تاریخ کے آئینے میں

ہفتہ مئی 14 , 2022
14مئی ...تاریخ کے آئینے میں
14مئی …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں