“حرف حرف روشنی” میری نظر میں

“حرف حرف روشنی” میری نظر میں

“حرف حرف روشنی” کے ہر لفظ سے پھوٹنے والی روشنی معلومات اور بصیرت کی دنیائیں قارئین کے سامنے وا کر دیتی ہیں, مصنف امین جالندھری نے شخصیات اور کتب کا تعارف روایتی انداز میں کرانے کے بجائے اپنے دعاوی کو ثابت کرنے کے لیے کتابوں سے اپنے من بھانورے نثری ٹکڑے پیش کیے ہیں, جس طرح شعر پر بات کرتے ہوئے نقاد اشعار حوالے کے طور پر درج کرتا ہے جس کے نتیجے میں پڑھنے والا بیک وقت شعر اور اس کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ ہو جاتا ہے عین اسی طرح اس کتاب میں مضامین سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی خوبیوں سے برابر آگاہی ملتی ہے.

یوں کہا جا سکتا ہے کہ امین جالندھری نے کتابوں کے خاکے لکھ دیے ہیں, اس پر مستزاد یہ کہ اسلوب دلکش اور رواں دواں ہے جو پڑھنے والے کو جکڑ لیتا ہے, اس طرح کی نثر کا رواج تقریباً ختم ہو چکا ہے, اب تو مشکل الفاظ اور گنجلک اسلوب کا سہارا لینا فرض سمجھا جاتا ہے. ایسے میں امین جالندھری ایسے صاحب اسلوب کا وجود کسی بھی نعمت سے کم نہیں.

تبصرہ نگار | تحریریں

مدیر : سہ ماہی دھنک رنگ - فتح جنگ
لیکچرر اردو
کیڈٹ کالج مہمند

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

عاصم بخاری کی شاعری میں طنز

پیر مئی 8 , 2023
قدرت نے انھیں انسانوں کو قریب سے دیکھنے اور ان کی ناداریوں محرمیوں کو چہرے سے پڑھ لینے کی صلاحیت عنایت کی ہے ۔
عاصم بخاری کی شاعری میں طنز

مزید دلچسپ تحریریں