ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں

اٹک (خصوصی رپورٹ شجاع اختر اعوان ) ٹی بی قابل علاج مرض ہے ضلع بھر کے سرکاری ھسپتالوں۔میں ٹی بی کی تشخیص اور علاج و معالجے کی سہولت موجود ہے ٹی بی کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ان خیالات کا ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ڈاٹس ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر داؤد ملک نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ھسپتال حضرو میں تحصیل بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز و سپروائزر سے میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فوکل پرسن شیخ دانیال بھی موجود تھے انھوں نے ہیلتھ ورکرز سے کہا کہ آپ لوگ ایک عظیم فریضہ انجام دے رہے ہیں ٹی بی جیسے مرض کے خاتمے اور ٹی بی ڈاٹس پروگرام کی بھر پور کامیابی میں آپ لوگوں کی کاوشیں شامل ہیں تاہم مزید محنت کی ضرورت ھے انھوں نے کہا کہ ضلع اٹک کے مراکز صحت رورلر ہیلتھ سنٹروں تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ھسپتال میں ٹی بی کے مریضوں کو تشخیص علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ان سنٹروں کو نیشنل سطح کے افسران کے ساتھ ساتھ چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرجواد الہی ذاتی طور پر مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ معاشرے سے اس موذی مرض کے خاتمہ کو یقینی بنانے کے علاؤہ روک تھام کیلئے موثر اقدامات کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ ٹی بی سنٹر میں مریضوں کو مفت فراہم کی جانیوالی ادویات انتہائی قیمتی اور موثر ہے انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک خطرناک مگر قابل علاج مرض ہے ٹی بی کی مرض کا جتنا جلدی ممکن ہو علاج شروع شروع کیا جائے ٹی بی کی بروقت علاج نہ ہونے سے مرض جسم میں پھیلنے کے ساتھ گھرانے کے دیگر افراد کو بھی متاثر کرتا ٹی بی کا شمار مہلک بیماریوں میں ہوتا ہے پاکستان میں ٹی بی سے ہر سال لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرانی کھانسی بلا وجہ کمزروی اور وزن کا گھٹنا کھانسی میں بلغم کا آنا بھوک کا نہ لگنا گلے کی سوجن یا غدود بڑھنے ٹی بی کی علامات ہو سکتی ہے ان علامات کی صورت میں فوری طور پر سرکاری سطح پر کام کرنے والے ہیلتھ سنٹر سے رابطہ کرے جہاں جدید لیب ٹیسٹ کے ذریعے ٹی بی کی تشخیص کی سہولیات موجود ہے اور ٹی بی ڈاٹس پروگرام کے ذریعے مریض کو زیر نگرانی دوائی کھلائی جاتی ھے تاکہ علاج نامکمل نہ رہے اور مریض جلد صحت یاب ھو

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

نعتیہ مجموعہ مدحِ شاہِ زمن

بدھ مئی 11 , 2022
امسال رمضان المبارک میں ضلع اٹک میں سے دو نعتیہ مجموعوں کی اشاعت ہوئی.
نعتیہ مجموعہ مدحِ شاہِ زمن

مزید دلچسپ تحریریں