نعتیہ مجموعہ مدحِ شاہِ زمن

امسال رمضان المبارک میں ضلع اٹک میں سے دو نعتیہ مجموعوں کی اشاعت ہوئی. ڈاکٹر نذر عابد صاحب کا “برگ نعت” اور سید حبدار قائم کا “مدح شاہ زمن” اواخر الذکر پیش نظر ہے. شاہ صاحب کا شمار ان خوش قسمت شعرا میں ہوتا ہے جنھوں نے رموز شعر سیکھ کر اپنے اسپ خیال کو ادھر ادھر بھٹکنے نہیں دیا بلکہ دربار رسالت کی مدح سرائی میں سرنگوں رکھا. یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاں عقیدت ہی عقیدت نظر آتی ہے. الفاظ پاکیزہ اور پیراءیہ شستہ, احترام مصرعوں سے ٹپکتا ہوا اور عشق شعروں میں موجیں مارتا دکھائی دیتا ہے. حضور نبی اکرم ﷺ کے لیے “تم” , “تمھارے” یا اس قبیل کے بجائے “آپ” ,”ان” کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے. اس سے قبل اٹک کے بزرگ شاعر غلام ربانی فروغ صاحب کے مجموعہ نعت “حرف نیاز” میں یہ التزام نظر آتا ہے. یہ اہتمام ایک طرف بارگاہ نبوی میں اونچی آواز میں بات نہ کرنے کے حکم کی تعمیل ہے جبکہ دوسری طرف دلی خشوع و خضوع کی علامت بھی ہے. نیز قادر الکلامی کے بغیر اسے روا نہیں رکھا جا سکتا. حبدار قائم ضلع اٹک کے ان گنے چنے شعرا کی صف میں شامل ہو چکے ہیں جو نعتیہ مجموعہ رکھتے ہیں. میں انھیں اس سعادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں.
سجاد حسین سرمد
مدیر سہ ماہی دھنک رنگ فتح جنگ

مدیرہ | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

12مئی ...تاریخ کے آئینے میں

جمعرات مئی 12 , 2022
12مئی ...تاریخ کے آئینے میں
12مئی …تاریخ کے آئینے میں

مزید دلچسپ تحریریں