سنت مصطفیؐ سے دوری وجہ پریشانی ہے- علامہ طارق محمود

سنت مصطفیؐ سے دوری کی وجہ سے ہم پریشان ہیں،طارق حقانی

علامہ طارق محمود حقانی نے مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کی جملہ خدمات کو سراہا

اٹک (   نیوز ایڈیٹر  ) مرکز اسلام جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے لئے ماہانہ گیارہویں شریف مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ اٹک کینٹ المعروف حقانیہ مسجد ومدرسہ میںاستاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذا کی صدارت میں اختتام پذیر ہو گئی، ممتاز عالم دین علامہ راجہ طارق محمود حقانی راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جان، مال،  والدین تمام کائنات سے بڑھ کر نبی کریمﷺ سے محبت کریں،محبت اس چیز کانام ہے کہ تعلیمات مصطفی کے مطابق اپنی زندگی کو بسر کریں،آج سنت مصطفی سے دوری کی وجہ سے ہم پریشان ہیں،آج جو بھی دینی محفل ہو گی،اسے میلاد مصطفی کا نام دیا جائے گا، گیارہویں شریف کی محفل بھی میلاد النبیﷺ کی محفل ہے،علامہ طارق محمود حقانی نے علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی کی جملہ خدمات کو سراہا اور عالم اسلام کے لیے دعا کی اختتام پر لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا،استاذالعلماء مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی نے صاحبزادہ نجم المصطفیٰ کے والد محترم پیر زادہ نثار المصطفیٰ باغدرہ شریف کی رحلت پر کہا کہ ان کی موت عالم کی موت ہے، اللہ تعالیٰ کے ولی مرتے نہیں انتقال کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ غازی علم دین شہید کے توسل سے ساری امت مسلمہ کی بخشش فرمائے آمین،دریں اثناء ممتاز صحافی سردار سلطان سکندر صاحب،انجینئر محمد طیب میلادی،ڈاکٹر قاری محمد یاسر اعوان،ڈاکٹر محمد شعبان حقانی اعوان،سیاح الحرمین الحاج قاری محمد ضیاء الدین مدنی عباسی نے بھی دین مصطفی ﷺ کی ترویج کے حوالے سے پیر عبدالظاہر رضوی بادشاہ کے دیرینہ ساتھی پیرزادہ نثار المصطفیٰ کی خدمات کو سراہا اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

meeting
nikah
taqreer
shuja awan

ڈاکٹر شجاع اختر اعوان

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

محمد یوسف وحید کی ادبی فتوحات

ہفتہ نومبر 6 , 2021
صنف ِنازک کو ہانڈی چولہے تک محدود رکھنے کی دقیانوسی رسم اور صدیوں پرانے رواج کے ہوتے ہوئے محمد یوسف وحید ایسے افراد نے جس طرح راہیں نکالنے کی داغ بیل ڈالی ہے
farooq qadri

مزید دلچسپ تحریریں