بولیانوال کے لیئے کروڑوں روپے کے فنڈز

سیّد یاور بخاری کی طرف سے یو سی بولیانوال کے لیئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری

اٹک (بیورو رپورٹ) سیّد یاور بخاری کی طرف سے یو سی بولیانوال کے لیئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کروانے پر اہلیان علاقہ انتہائی مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت سیف اللہ ملک نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سید یاور بخاری کی طرف سے یونین کونسل بولیا نوال کی رابطہ سڑکوں کی مرمت کے لیئے خصوصی گرانٹ جاری کروانا بہت اھم قدم ھے اس سے علاقہ کے مکینوں کو زرائع امدورفت کے لیئے آسانیاں میسر ھونگی انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبہ پر یو سی بولیانوال میں سیّد یاور عباس بخاری صاحب کی منظور کردہ چھ کروڑ پندرہ لاکھ بیس ہزار روپے کی لوکل ڈویلپمنٹ کی گرانٹس کے ٹینڈر ہوچکے ہیں

بولیانوال کے لیئے کروڑوں روپے کے فنڈز

جن میں موضع
بولیانوال کے لیئے چالیس لاکھ روپے
سنجوال کے لیئے پچپن لاکھ بیس ہزار روپے
تربیٹھی کاز وے کے لئیے اسی لاکھ روپے
سڑک پیر کوٹ کے لیئے پچاس لاکھ روپے
سڑک سقہ آباد، ڈھوک بقا کے لیے ایک کروڑ پچپن لاکھ روپے
سڑک دوردار ایک کروڑ روپے
سڑک بھدری/کہوترہ ایک روڑ پینتیس لاکھ روپے شامل ہیں یہ روڈز مکمل طور پر خستہ حال ھو چکے تھے جن پر ٹریفک کی روانی ناممکن تھی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا سید یاور بخاری نے نے عوامی مطالبہ پورا کرکے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیئے ہم ان کے مشکور ہیں

سیف اللہ ملک
سیف اللہ ملک
Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سید مبارک علی شمسی سے گفتگو

منگل جنوری 10 , 2023
آپ بیک وقت شاعر ، ادیب ، محقق ، نقاد ، سینئر صحافی و سینئر کالم نگار اور روحانی سکالر ہیں ۔
سید مبارک علی شمسی سے گفتگو

مزید دلچسپ تحریریں