گُلاب جامن کا حلوہ:بیسن سوجی والا
یہ حلوہ بنائے گے تو اس قدر لذیز بنے گا کہ سب آپ سے ریسپی پوچھیں گے۔
اجزاء:
- بیسن – 1 کپ
- سوجی – 1/2 کپ
- گھی – 1 کپ
- دودھ – 2 کپ
- چینی – حسبِ ضرورت
- پانی – 1 کپ
- الائچی پاؤڈر – 1/2 چائے کا چمچ
- گُلاب جامن مٹھائی – 7 سے 8 عدد
- بادام، پستہ – سجانے کے لیے
ترکیب:
- چاشنی بنا لیں۔ آخر میں الائچی پاؤڈر ڈال دیں۔
- گھی میں بیسن اور سوجی سنہری اور خوشبودار ہونے تک بھونیں۔
- گرم دودھ تھوڑا تھوڑا ڈالیں۔ گٹھلیاں نہ پڑیں اس لیے چمچ چلاتے رہیں۔
- حلوہ گاڑھا ہو تو چاشنی ڈال دیں اور 2 منٹ پکائیں۔
- گُلاب جامن کے ٹکڑے کر کے حلوے میں مکس کر دیں۔
- 5 منٹ دم دیں۔ اوپر سے بادام پستہ ڈال کر سجا دیں۔
نوٹ: حلوہ گرم گرم ہی سرو کریں۔
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں