دیالو – Kind
صفدر علی حیدری
” امی یہ کیا ، یہ اتنا سا کھانا کہاں لے جا رہی ہیں ؟
علی نے ماں کو کئی طرح کی تھیلیاں ہاتھ میں اٹھائے دیکھا تو حیرت سے پوچھا ۔
” کہاں لے جاؤ گی ؟ کوڑے میں ڈالنے جا رہی تھی ۔ اچھا ہے تم آ گئے ۔ جاؤ اور اس بچے ہوئے سالن کو کوڑے میں ڈال آؤ ، آدھا فریج گھیر رکھا تھا اس نے ۔ "
اس کی امی نے وہ تھیلیاں اسے تھماتے ہوئے کہا
امی یہ کوڑے میں مت ڈالیں ، کام والی ماسی کو دے دیں ، دعائیں دے گی
ارے یہ تو میں نے سوچا ہی نہیں ۔ جاؤ جا کر اسے دے آؤ ، گھر تو دیکھ رکھا ہے ناں تم نے ۔۔”
” ہاں ہاں ، یہیں قریب ہی تو ہے ، میں ابھی گیا اور ابھی آیا "
وہ سالن کے لفافے اٹھا کر چل دیا ۔ واپس آیا تو بڑا خوش تھا
” امی ، ماسی نے بڑی دعائیں دی ہیں ۔ کہتی ہے آپ لوگ بڑے دیالو ہیں "

میرا نام صفدر علی حیدری ہے ۔ پیدائش علی پور ضلع مظفر گڑھ کی ہے لیکن پلا بڑھا اوچ شریف میں ہوں اور رہائش بھی اسی شہر میں ہے ۔ایم فل اردو ہوں ایک استاد ہوں اور پچھلے تیس سال سے پڑھا رہا ہوں ۔ لکھنے کا آغاز بچپن سے کیا ۔ کالم نگاری بھی کی نامہ نگاری بھی ،پھر افسانہ نگاری اور افسانچہ نگاری کی طرف متوجہ ہوا ۔اب تک میری بارہ کتب شائع ہو چکی ہیں پچیس کتب زیر طبع ہیں شائع شدہ کتب کی تفصیل حسب ذیل ہے میری ایک کتاب کالمز پر ہے ” شہر خواب ” ایک ناول ہے ” عمران بٹہ عمران ” چار کتابیں ادب اطفال پر ہیں ” گھڑی کی ٹک ٹک ” ” ایک پہیے کی سائیکل” ” کمزور چوزا ” ” منٹو میاں ” چار افسانوں پر ہیں "مٹھی میں کائنات” ” ناقابل اشاعت ” ” من و سلویٰ ” ” الف سے یے تک ” ایک افسانچوں پر ہے ” ایک صفحے کے افسانچے ” میری تمام کتابوں پر ایم فل ، ایم اے اور بی ایس کی سطح پر کام ہو چکا ہے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |