چھٹی قومی ادب اطفال کانفرنس لاہور

رپورٹ : پروفیسر عاصم بخاری میانوالی

عمر بیتی ہے اسی دشت کی سیاحی میں
اک عمر سے لوح و قلم سے وابستہ ہیں۔بچے تھے تو “پھول” پڑھتے تھے بڑے ہوئے تو “پھول” کے لیے لکھ رہے ہیں۔بچوں کی تعلیم اور تربیت ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما اور افزائش کے کے لحاظ سے “پھول” اپنی مثال آپ ہے۔ محمد شعیب مرزا ایڈیٹر ماہنامہ پھول کی کوشوں سے ادب ِ اطفال کے عنوان سے ہر سال کانفرنسوں کا انعقاد مسلسل کیا جارہا ہے گذشتہ پانچ کانفرنسیں PCہوٹل میں منعقد ہوہیں اور 2021 کے جاتے جاتے دسمبر کے آخری ہفتے چھٹی قومی ادب اطفال کانفرنس کاانعقاد الحمرا آرٹ کونسل کے ہال نمبر دو میں کیا گیا۔شاندار اہتمام دانش افروزمقالے پڑھے گئے ملک بھر سے آۓ شاعروں ادیبوں کو اظہار ِ خیال اور میل ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا۔دانش افروز گفتگو سننے کو ملی۔ماہرین ادب ِ اطفال بچوں کی نفسیات کے ماہرین کو سننے کا موقع ملا۔شاعروں ادیبوں کی پذیرائی حوصلہ افزائی اور راہنمائی کاخوش گوار ماحول پاکر دلی خوشی ہوئی۔ہر سال یہ ادارہ “پھول” کے پلیٹ فارم سے شاعروں ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

6th lit conf

بچوں کے موضوع پر لکھی کتابوں پر انعامی مقابلہ کراتے ہیں انہیں سرٹیفکیٹس نقد انعامات اور ایوارڈز سے بھی بھی نوازتے ہیں۔اس بار بھی حسب ِ روایت شایان ِ شان اہتمام کیا گیا۔اچھا ہے اس سے تخلیق کاروں میں جذبہ ء مسابقت کی فضا بھی بنتی ہے ۔اس سارے اہتمام اور انتظام کا سہرا مرزا محمد شعیب مرزا صاحب کے سر جاتا ہے۔مرزا صاحب بچوں کے بہت بڑے محسن ہیں یہ ایک فرد نہیں ادارہ ہیں۔اللہ پاک انہیں صحت و سلامتی سے رکھے۔اس پیمانہ کے ادبی کاموں کو تو سرکاری سطح کی سرپرستی ملنی چاہیۓ۔جب کہ مرزا صاحب عزم ِصمیم کے ساتھ نکلے ہوئے ہیں اور ادبِ اطفال کاایک کارواں بنا ہوا ہے۔خدا اسے سلامت رکھے.

pro asim

پروفیسر عاصم بخاری

میانوالی

مدیرہ | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

عصری اَدب کا ترجمان ...’’شعوروادراک‘‘

اتوار جنوری 9 , 2022
اس جریدے کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ اس میں کسی قسم کی نظریاتی چھاپ نہیں بلکہ اس کا تعلق صرف ادب اور ادیب سے ہے۔
Sahoor O Idraak

مزید دلچسپ تحریریں