ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے 28 جولائی کو منایا جائے گا

اٹک (شجاع اختر اعوان سے ) ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے 28 جولائی کو منایا جائے گا اس دن کا مقصد عوام الناس میں اس بیماری سے متعلق شعور اجاگر کرنااور آگاہی فراہم کرنا ھے ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ائی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر محمد سعید کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف اضلاع میں بھی اس دن کو منایا جائے گا ضلع اٹک میں ڈسٹرکٹ کونسل کے جناح ہال میں ڈیپٹی کمشنر ذوالقرنین حیدر چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جواد الہی کی زیر نگرانی ایک سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا

dr
ڈاکٹر سعید اختر

جس میں محکمہ صحت ودیگر محکموں کے ملازمین سول سوسائٹی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان میڈیا اراکین بھی شرکت کریں گے بعد ازاں ڈسٹرکٹ کونسل سے ایک ریلی چوک فوارہ تک نکالی جائے گی تاکہ عوام کو اس مرض سے متعلق آگاہی ھو ڈاکٹر محمد سعید نے بتایا کہ ضلع بھر کے ھسپتالوں و قصبوں کے چوکوں چوراھوں میں ہیپاٹائٹس کے مرض کے پھیلاؤ احتیاط علامات علاج پر مشتمل بینرز آویزاں کر دئیے گئے ہیں انھوں نے تمام طبقات کو سیمنارز و ریلی میں بھر پور شرکت کی دعوت دی ھے

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

عالمی یوم ہیپاٹائیٹس 2022

جمعرات جولائی 28 , 2022
عالمی یوم ہیپاٹاٸٹس کے حوالے سے ایک اہم تقریب ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوٸی۔جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک ذوالفقار احمد تھے
عالمی یوم ہیپاٹائیٹس 2022

مزید دلچسپ تحریریں