ریسکیو 1122 و پیرا ویٹنری انسیٹیوٹ کی تربیتی ورکشاپ

ریسکیو 1122 کی پیرا ویٹنری انسیٹیوٹ کے ہمراہ تربیتی ورکشاپ
۔۔رپورٹ۔۔محمد امان شجاع
پنجاب ایمرجنسی سروسز 1122 نے نوجوان نسل خصوصی طور پر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو ہنگامی صورتحال حادثات و قدرتی آفات کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جانیں بچانے و فسٹ ایڈ مہیا کرنے کے سلسلہ میں گزشتہ دنوں گورنمٹ لائیو سٹاک پیرا ویٹنری سکول لائیو سٹاک سروسز و ٹریننگ سنٹر کھیری مورت کے طلبہ کے لیئے ریسکیو 1122 آفس فتح جنگ ضلع اٹک میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں سید علمبردار حسین شاہ کیمونٹی سیفٹی انچارج اور ہمایوں خان شفٹ انچارج 1122 فتح جنگ نے سنیئر انسٹرکٹر ڈاکٹر آصف سعید کی زیر نگرانی شرکت کرنے والے 15 طالبعلوں کو جن میں حماد علی زاھد محمد امان شجاع سبحان علی محمد ایاز محمد اکرام تابش علی ارشد نوید جنیدخان شعیب عرفان منظور نعمان مشتاق عدنان سعادت عزیر زیغم نعمان نضابت شعیب فاروق شامل تھے کو ریسکیو کرنے کی تربیت فراہم کی ریسکیو کیڈٹ کورپس( آر سی سی) اینڈ رائٹ اپلیکشن سے بھی طلبہ کو روشناس کروایا گیا .

ریسکیو 1122 و پیرا ویٹنری انسیٹیوٹ کی تربیتی ورکشاپ

اس موقع پر پیرا ویٹنری ٹریننگ سکول و لائیو سٹاک انسیٹیوٹ کے سینئر انسٹرکٹر ڈاکٹر آصف سعید نے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ 1122 ایک بین الاقوامی معیار کی ریسیکو سروس ھے جو اپنے کیمونٹی ٹریننگ پروگرام و تعلیمی اداروں میں تربیتی ورکشاپس کے زریعے زیادہ سے زیادہ افراد کو تربیت فراہم کر کے پاکستان میں ایک مکمل محفوظ معاشرے کے قیام کے لیئے مکمل طور پر کوشاں و پرعزم ھیں ہم اس ادارے کے مشکور ہیں جہنوں نے ہمارے طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کے لیئے ورکشاپ کا اہتمام کیا سید علمبردار حسین شاہ کیمونٹی سیفٹی انچارج 1122 نے طلبہ کو بتایا کہ آپ کی یہ تربیت نہ صرف آپ اور آپ کے خاندان بلکہ پورے معاشرے کے لیئے فائدہ مند ھے انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ٹریننگ ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جانیں بچانے میں معاون ثابت ھو سکتی ھے انہوں نے کہا کہ پاکستان لائف سیورز پروگرام کے زریعے ملک بھر میں ایک کروڑ افراد کو تربیت فراہم کرنا 1122 کا مشن ھے طلبہ خدمت انسانیت کو اپنا شعار بنائیں یہی اصل عبادت ھے اور ایک انسان کی جان بجانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر قرار دیا گیا ھے

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مقدسات و شعائر اسلام کا احترام کیا جائے

اتوار جنوری 29 , 2023
مقدسات و شعائر اسلام کا احترام کیا جائے,مغرب آزادی اظہار کے نام پر مقدسات و شعائر اسلام کی توہین کا سلسلہ بند کرے
مقدسات و شعائر اسلام کا احترام کیا جائے

مزید دلچسپ تحریریں