نماز شب والوں کے گھر ستاروں کی مانند

نماز شب کے متعلق ایک اور روایت ہے کہ:

  جن گھروں میں نماز شب پڑھی جاتی ہو اور قرآن کی تلاوت ہوتی ہو ، جس طرح زمین والوں کو ستارے چمکدار اور روشنی پھیلانے والے نظر آتے ہیں ان لوگوں کے گھر بھی اسی طرح روشن اہلِ فلک دیکھتے ہیں

میرا شعر ملاحظہ کیجیے:۔

نمازِ شب سے روشن تھا مرا گھر بھی ستاروں سا

اگرچہ قمقمے نہ تھے مرے گھر میں کہیں روشن

سبحان اللہ ! نمازِ شب کی کیا شان ہے ؛ کیا عظمت ہے؛ کیا عرفان ہے؛ اللہ کی بارگاہ میں آنسووں ، سسکیوں، آہوں اور استغفار کے نذرانے دے کر ہی انسان رحمتوں کے خزینے ، سعادتوں کے مرکز اور انوار الٰہی سمیٹ کر منور ہو سکتا ہے۔

iattock
Image by Gerd Altmann from Pixabay

نمازِ شب کے لیے بیدار ہونے والے شخص کی نظر جب گلاب کی پنکھڑیوں پر موجود شفاف شبنم کے قطروں پر پڑتی ہے تو روحانی سکون کے ساتھ جسمانی سکون بھی حاصل ہوتا ہے ۔ بے ساختہ سبحان اللہ اور ماشاءاللہ جیسے عظیم کلمے لبوں پر مچل جاتے ہیں اور اللہ رب العزت اس شخص کے قلب کو مجلٰی اور اس کے وجود کو مزکٰی کر دیتا ہے اور یہ مبارک ساعتیں تمام عمر دل کے آبگینوں میں معرفت و حکمت کی تنویر بن کر فروزاں رہتی ہیں نماز شب کا پڑھنا قلب کی پاکیزگی کے علاوہ چہرے کو پر نور اور روح کو معطر کرتا ہے۔ سید الساجدین حضرت امام زین العابدینؑ  سے پو چھا گیا کہ کیا وجہ ہے ؟ کہ جو لوگ نمازِ تہجد پڑھتےہیں ان کے چہرے دوسرے تمام لوگوں کی نسبت نیکوتر ہوتے ہیں ؟

آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا

     “چونکہ یہ لوگ اللہ تعالٰی سے تنہائی میں راز و نیاز کرتے ہیں اور اللہ اپنے نور سے ان کے چہرے منور کر دیتا ہے”

امام زین العابدینؑ

سیّد السّاجدین کے اس قول پر میرا یہ شعر کتنا صادق آتا ہے:۔

خدا نے کر دیا روشن مرے چہرے کی زردی کو

نمازِ شب سے ملتی ہے بزرگوں سی حسیں صورت

حبدار قائم

سیّد حبدار قائم

کتاب ” نماز شب ‘ کی سلسلہ وار اشاعت

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مزید حماقتیں

جمعہ جولائی 9 , 2021
ہم مسلمان ہی کیا ، تمام اہل کتاب بلکہ غیر الہامی مذاہب کے ماننے والے بہی اس بات پہ یقین رکہتے ہیں کہ نظام ہستی کو چلانے والی کوئی ہستی ہے
مزید حماقتیں

مزید دلچسپ تحریریں