شہرِ وفا ( شعری مجموعہ )
تبصرہ : مقبول ذکی مقبول، بھکر
اختر چیمہ اُس دھرتی کے سپوت ہیں ۔ جس دھرتی نے ڈاکٹر علامہ محمّد اقبال اور فیض احمد فیض جیسے عظیم شاعر دیے ہیں ۔ یہ سیالکوٹ کے وہ ادبی ستارے ہیں جو ادب کی دنیا میں ہمیشہ ہمیشہ جگمگاتے رہیں گے ۔
اختر چیمہ بھی سیال کوٹ سے ہیں ۔ انسان دوست اور اخلاقی قدروں کا پاسدار ہیں ۔ ان کا کلام اور تحریریں مختلف رسائل و جرائد اور اخبارات میں شائع ہوتی رہی ہیں ۔ پاکستان کے متعدد مشاعروں میں اپنا کلام سنا چکے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ان کے کلام نے بھرپور کارگردگی دکھائی ہے اس کے بعد ٫٫ شہر وفا ،، ( شعری مجموعہ ) کی صورت میں 2025ء میں فِکشن ہاؤس ، لاہور سے شائع ہوا علمی و ادبی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل کر چکا ہے ۔
زیرِ نظر شعری مجموعہ ٫٫ شہر وفا ،،
انتساب !
والدین مرحومین و مغفورین کے نام
اگلے صفحہ پر شعری کا آغاز والدین کی محبّت سے کرتے ہیں ۔
سر پر تھے والدین تو محرومیاں نہ تھی
موسم نشاط زیست کے وہ بے نظیر تھے
بن مانگے ہر طرح کی میسر تھی نعمتیں
ہم لوگ اس زمانے میں کتنے امیر تھے
ایک اور شعر بھی دیکھیے جو والدہ محترمہ کی محبّت میں کہہ رہے ہیں ۔
وہ اکثر خواب میں آ کر دلاسہ مجھ کو دیتی ہے
کہ زیرِ خاک بھی ماں کی پریشانی نہیں جاتی
حمدیہ کلام ، نعتیہ کلام ، سلام ، مناجات ، غزلیات ، نظمیں ، قطعات ، رباعیات اور اشعار شامل ہیں ۔
عقائد و نظریات کی عکاسی احسن و خوش اسلوبی سے کرتے ہیں ۔ تلخ حقیقت بھی پھول جیسی خوشبو پیدا کرتی چلی جاتی ہے ۔ یہ ان کی اُس شخصیت میں وہ فنی سلیقہ کار فرما ہے ۔ جو ٹوٹنے نہیں دیتا بلکہ فکر کے سمندر میں غوطہ زن ہونے کی دعوت دیتا ہے ۔ یہ کمالِ مہارت ہر کسی کے پاس کہاں ؟ یہ مخصوص شعرا میں پائی جاتی ہے ۔ جو حق گوئی میں قدم بڑھاتے ہیں اور پارسائی سے دامن ہمیشہ ہمیشہ سجا ہوا ہوتا ہے ۔
اختر چیمہ کو اللّٰہ پاک ان سب خوبیوں سے بھرپور نواز رکھا ہے اور قوم کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے منظوم پیغامات کی صورت میں پیش کر رہے ہیں ۔ جو دُنیا بھی اور آخرت میں بھی نوید سنانے کی جانب راغب کرتے ہیں اور سنا بھی رہے ہیں ۔ کہیں کہیں شاعرانہ انداز میں فلسفہ بھی بیان کر جاتے ہیں ۔ جس سے ان کا فکری و فنی پیغام اپنی انتہا کو پہنچ جاتا ہے ۔ ایک توانا آواز کی صورت میں ٫٫ شہرِ وفا ،، ( شعری مجموعہ ) اختر چیمہ کو سو سال تک کہاں حشر تک زندہ رکھے گا ۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔iattockmag@gmail.com |