یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی

اٹک (شجاع اختر اعوان سے)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لیے ضلع اٹک میں واک اور سیمینارز منعقد کیے گئے۔جس میں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے افسران اور مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی۔یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے ضلع کو نسل ہال اٹک میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک محمد ذوالقرنین تھے۔تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جو اد الہی،ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف حسین،سی ای او ایجوکیشن اٹک فتح خان،ڈی ای او سکینڈری اکرم ضیاء، دیگر افسران اور افراد نے شر کت کی۔اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہاکہ دنیاکی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ قدرتی آفات نے اس کرہ ارض پر لا تعداد مرتبہ لاکھوں انسانی جانوں کو بھاری نقصان پہنچایا،خواہ وہ کسی زلزلہ، طوفان، وبائی امراض یا کسی اور صورت میں ہوں اور اس حقیقت سے بھی کوئی ذی شعور شخص ناواقف نہیں ہے کہ دنیا میں اب تک مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے اموات کا تناسب زیادہ ہے۔

یوم انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوامی آگاہی

مچھر ایک ایسا انسانی دشمن ہے جس سے کئی وبائی امراض میں مبتلاء ہو کر لوگ اپنی زندگی کی بازی ہارے۔اس نے ہمیشہ کسی نہ کسی صورت میں تباہی برپا کی۔ترقی یافتہ ممالک نے بڑی حدتک پلاننگ اور منصوبہ بندی سے اس کے خلاف حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔مگر اب بھی یہ کسی نہ کسی صورت میں اس ترقی یافتہ معاشرے میں بھی کوئی نہ کوئی مرض پھیلا کر نقصان پہنچاتا ہے۔ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں تو یہ اب بھی بہت زیادہ نقصان کررہا ہے۔بدقسمتی سے گزشتہ کئی برس سے ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے پاکستان میں میں بہت نقصان ہوا۔اس کی وجہ سے کئی لوگوں ہلا ک ہوئے۔پنجاب میں کیونکہ معتدل موسم کا تناسب ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ہے اس لئے پنجاب میں اس نے سب سے زیادہ نقصانات کئے۔اس سلسلے میں پنجاب کے وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف نے اس سال ڈینگی سیز ن میں صوبہ بھر میں عوام الناس کی

Attock Walk

آگاہی کے لیے بھر پور مہم شروع کر نے کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں آج سے صوبہ بھرانسداد ڈینگی ہفتہ منانے کا آغاز کیا گیا ہے اور اسی سلسلے میں آج ضلع اٹک میں تقریبات منعقد کی جار ہی ہیں۔ محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ ڈینگی سیزن میں تمام متعلقہ محکمے ہمہ وقت اس بارے میں چوکس رکھے گئے ہیں صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور تمام ڈویژنل کمشنرکی نگرانی میں ایسی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اس صورتحال کا جائزہ لیکر رپورٹ اعلیٰ تک پہنچاتے ہیں۔ہفتہ وار بنیادوں پر ڈپٹی کمشنر کے آفس میں اجلاس منعقد کر کے اس صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے اور جہاں کہیں بھی اس خطرہ محسوس ہو وہاں پر فوری اقدامات اٹھا ئے جاتے ہیں۔محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہر وقت الرٹ رکھا گیا ہے۔ضلع بھر میں مکمل آگاہی مہم جاری ہے جس میں عوام کو ڈینگی سے محفوظ رہنے کے لیے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے اوراپیل کی جارہی ہے کہ اپنے آس پاس کا ماحول صاف اور خشک رکھیں۔

Website | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

مجھ سے دوری ہی اس کو راس نا آئے

ہفتہ جولائی 2 , 2022
مجھ سے دوری ہی اس کو راس نا آئے وہ کہیں بھی ہو میرے پاس چلا آئے
مجھ سے دوری ہی اس کو راس نا آئے

مزید دلچسپ تحریریں