پرائمری سکول ملہووالہ! داخلے جاری ہیں

پرائمری سکول ملہووالہ! داخلے جاری ہیں


ایڈمشن بہت آسان تھا۔ والد صاحب بچے کا ہاتھ پکڑ ے سکول جاتے دوسرے ہاتھ میں گڑ یا بتاشے ہوتے تھے ۔ ہیڈ ماسٹر کرم الٰہی صاحب بچے کا قد کاٹھ دیکھ کر فیصلہ فرماتے ،عمر پانچ سال ،تاریخ دس یا پندرہ ،مہینہ مارچ یا اپریل۔ یہ سارا ڈیٹا ماسٹر صاحب کے دماغ میں پراسیس ہوتا اور تاریخ پیدائش نکل آتی۔ اس دربار میں برتھ سرٹیفکیٹ یا فارم ب سب بیکار تھے۔ مٹھائی تقسیم ہوتی اور بچہ کچی جماعت میں بیٹھ جاتا۔

سکول میں تین رجسٹر تھے
داخل / خارج رجسٹر
حاضری رجسٹر
اس میں ہر بچے کے نام کے بعد لکھا جاتا،زراعت پیشہ یا غیر زراعت پیشہ اور رجسٹر قبض الوصول ،ہم سب جانتے ہیں کہ قبض ام الامراض ہے اس لحاظ سے رجسٹر قبض الوصول کا تعلق محکمہ صحت سے بنتا ہے ۔ غلطی سے یہ رجسٹر سکول میں آگیا تھا۔امید ہے اب تک یہ رجسٹر ہاسپٹل بھجوا دیا گیا ہو گا ۔

پرائمری سکول ملہووالہ! داخلے جاری ہیں

کچی اور پکی 1961 کے استاد شاید مہدی صاحب تھے ۔وہ غیر مقامی تھے اور فیملی کے ساتھ کریم بخش صاحب کے گھر کی انیکسی میں رہتے تھے ۔ میرے کلاس فیلو تھے ،نذیر مصلی ،مستری یونس غلام محمد ،ڈاکٹر شریف سینئر ،محمد خان جٹ ،فاروق کھوکھر،اعجاز کھوکھر،ناصر اسحاق قاضی اور محمد رزاق قاضی۔ پکی جماعت میں ایک(New Comer) نواں بھارُو آگیا ۔ حسب ضرورت اس کو تنگ کیا تو وہ والد صاحب کو لے آیا۔ انہوں نے پوچھا آپ لوگ غفران الحق کو کیوں تنگ کرتے ہو۔ ساری کلاس نے بیک زبان جواب دیا ،اس نے ہمارے سکے سلیٹیاں چھپائی ہیں۔ کچھ مذاکرات کے بعد مسئلہ حل ہو گیا ۔

[email protected] | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

بھکر دیس کا ثناء خوان مقبول ذکی مقبول

ہفتہ اپریل 1 , 2023
اکستان کے تیسرے بڑے صحرا ، تھل ، میں واقع ضلع بھکر کی سرزمین اپنے وجود ، اپنی ثقافت اور اپنی خصوصیات سے پہچانی جاتی ہے ۔
بھکر دیس کا ثناء خوان مقبول ذکی مقبول

مزید دلچسپ تحریریں