تعریف ہے جو تیرے محل کے قرینے کی

تعریف ہے جو تیرے محل کے قرینے کی
imran asad

تعریف ہے جو تیرے محل کے قرینے کی
شامل ہیں اس میں خوشبوئیں میرے پسینے کی
میں دار پر بھی چڑھ کے جُھکوں گا نہیں کبھی
مجھ کو جُھکا سکے گی تمنا نہ ، جینے کی
کیوں دوسروں کے ڈوبنے کی فکر ہے تجھے
غیروں کو چھوڑ ، فکر کر تو اپنے جینے کی
خواہش رہی کہ وصلِ مسلسل نصیب ہو
حسرت رہی ہے جامِ بلاخیز پینے کی
چھاتی سے میری ، کان لگا تھوڑی دیر کو
پھر سُن بُکا و آہ فغاں میرے سینے کی
جن کا ہو زور ِبازُو پر کامل یقین، وہ
کرتے نہیں فکر کبھی بھی دفینے کی
دنیا کے تجربوں کا یہی ہے نچوڑ اسؔد
فطرت بدل سکی ہے نہ بدلی کمینے کی
کلام عمران اسدؔ

عمران اسد
عمران اسؔد پنڈیگھیب حال مقیم مسقط عمان

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ایڈیٹر / مالک ای میگزین/ ویب سائٹ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں