نیا خاندان
از: مہرو سید
پارٹی اپنے عروج پر تھی۔ لائٹیں، کھانا، اور لوگوں کی دعائیں۔
علی نے مائک ہاتھ میں لیا اور سب کو خاموش کروایا۔
"دوستو! آج میں صرف کامیابی کی بات نہیں کروں گا۔ آج میں دل کی بات کروں گا۔”
سب نے تالیاں بجائیں۔
علی نے پیچھے کھڑے دو لوگوں کی طرف اشارہ کیا۔ ایک سفید داڑھی والے بزرگ اور ایک 12 سال کا لڑکا۔
"یہ میرے دادا جی ہیں۔ اور یہ احمد ہے۔”
ہال میں سناٹا چھا گیا۔
علی کی آنکھیں نم تھیں: "جب میں زیرو تھا، جب کسی نے ساتھ نہیں دیا، تب ان دونوں نے مجھے سہارا دیا۔ روٹی دی، دعا دی۔ آج میں ہیرو بن رہا ہوں تو ان کا حق سب سے پہلے ہے۔”
وہ آگے بڑھا اور دادا جی کا ہاتھ تھام لیا:
"آج سے اعلان کرتا ہوں کہ دادا جی اور احمد ہماری فیملی کا حصہ ہیں۔ یہ ہمارے ساتھ ہمارے گھر میں رہیں گے۔ ان کی عزت میری عزت ہے۔”
چچا نے کھڑے ہو کر کہا: "شاباش بیٹا۔ یہی اصل کامیابی ہے۔”
ماں نے آگے بڑھ کر دادا جی کے پاؤں چھوئے۔ احمد کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
تالیوں سے ہال گونج اٹھا۔
علی نے دادا جی کو اسٹیج پر بٹھایا اور کہا: "آج سے ہم چار ہیں۔ ایک فیملی۔”
پارٹی ختم ہونے کے بعد جب سب جا رہے تھے، علی کے موبائل پر وہی اجنبی نمبر سے میسج آیا:
"خاندان بڑھا لیا؟ اچھا کیا۔ اب ٹارگٹ بھی بڑا ہو گا۔”
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔