نئی شروعات
از: مہرو سید
علی کی رہائی کے ایک ہفتے بعد چچا نے اسے آفس بلایا۔
میز پر دوکان کے کاغذات رکھے تھے۔
چچا مسکرا کر بولے: "علی بیٹا! تم نے ثابت کر دیا کہ محنت اور ایمانداری کبھی نہیں ہارتی۔ آج سے تم اس دوکان کے 50 فیصد پارٹنر ہو۔”
علی کی آنکھیں بھر آئیں: "چچا یہ… یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔”
چچا نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا: "تم نے کمایا ہے۔ اب مل کر اسے برانڈ بنائیں گے۔”
گھر آ کر علی نے سب سے پہلے ماں کو گلے لگایا۔
"ماں اب آپ کا مکمل علاج ہوگا۔ اب پیسے کی کوئی ٹینشن نہیں۔”
ماں نے دعا دی: "اللہ تمہیں اور ترقی دے بیٹا۔”
اگلے دن علی ماں کو بڑے ہسپتال لے گیا۔ سارے ٹیسٹ ہوئے۔
ڈاکٹر نے رپورٹ دیکھ کر کہا: "ماشاءاللہ! بلڈ شوگر اب بالکل نارمل ہے۔ لگاتار علاج اور دیکھ بھال سے مرض ختم ہو گئی ہے۔ اب دوا کی ضرورت نہیں، بس پرہیز کریں۔”
یہ سنتے ہی علی کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی۔
اس نے سجدہ شکر ادا کیا اور کہا: "یا اللہ تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے۔”
شام کو دوکان پر پارٹی رکھی گئی۔ اسٹاف، کسٹمرز، سب آئے۔
علی نے مائک پر کہا: "زیرو سے شروع کیا تھا۔ آج ہیرو بننے جا رہا ہوں۔ یہ سب آپ لوگوں کی دعاؤں سے ہوا ہے۔”
اسی رات اسے ایک اجنبی نمبر سے میسج آیا:
"مبارک ہو پارٹنر۔ لیکن کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔”
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔