سچ کی جیت
از: مہرو سید
عدالت کا کمرہ کھچا کھچ بھرا تھا۔
جج صاحب کے سامنے چچا نے وہ ریکارڈنگ چلائی۔
فہد کی آواز گونجی: "ہاں میں نے ہی کیا ہے! دوکان، عزت، سب میرا حق ہے۔ میں نے FIR بھی کروائی۔”
کمرے میں سناٹا چھا گیا۔
جج نے فہد کی طرف دیکھا: "تم پر جھوٹا مقدمہ، دھمکی اور فراڈ کے الزام ہیں۔”
فہد نے دانت پیستے ہوئے کہا: "یہ سب جھوٹ ہے۔”
لیکن ثبوت بول رہے تھے۔
جج نے ہتھوڑا مارا: "علی بے قصور ہے۔ فوراً رہا کیا جائے۔ اور فہد کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔”
سلاخیں کھلیں اور علی باہر آیا۔ چچا نے اسے گلے لگا لیا۔
ماں روتے ہوئے بولیں: "بیٹا تم واپس آ گئے۔”
علی نے آسمان کی طرف دیکھ کر کہا: "اللہ نے سچ کا ساتھ دیا۔”
دوسری طرف فہد کو پولیس گاڑی میں بٹھایا جا رہا تھا۔
وہ کھڑکی سے باہر دیکھ کر چلایا: "علی! یہ میری ہار نہیں ہے۔ میں واپس ضرور آؤں گا۔ میں ہار نہیں مانوں گا۔”
علی نے بس مسکرا کر کہا: "محنت سے جیتو فہد۔ حسد سے نہیں۔”
شام کو دوکان کھلی۔ کسٹمرز کی لائن لگ گئی۔
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔