خوش بخت ہوں کہ لب پہ محمدﷺ کا نام ہے

muhammad-pbuh

خوش بخت ہوں کہ لب پہ محمدﷺ کا نام ہے
اس واسطے لبوں پہ ثنا صبح و شام ہے

قلب و نظر کو میرے یہی بات دے سکوں
انﷺ کی عطا سے ہاتھ میں کوثر کا جام ہے

اقرا کے لفظ سے یہ کھلا راز دہر میں
اے حامل ِ کتاب تو سب کا امام ہے

جس کی نظر میں آپﷺ کی ناموس کچھ نہیں
اس رو سیاہ شخص پہ جنت حرام ہے

پڑھتا ہے جو درود محبّت سے مستقل
دونوں جہاں میں لائقِ صد احترام ہے

زاہد کا نام ان میں ہو شامل مرے خدا
مدحت نبیﷺ کی کرنا فقط جن کا کام ہے

muhammad ahmad zahid

محمد احمد زاہد

سانگلہ ہل

تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

قائد اعظم محمد علی جناح کی سنہر ی باتیں

جمعرات دسمبر 23 , 2021
میری زندگی کا یہ اُصول ہے کہ میں ہمیشہ اپنی قومی مفاد کو پیش ِنظر رکھتا ہوں ۔ زندگی میں بسا اَوقات اَیسا بھی ہوا ہے کہ جو
M A Jinnah

مزید دلچسپ تحریریں