گرم ہےحسن کا بازار خدا خیر کرے

ShafiUllah Shafi Bahraichi
شفیعؔ بہرائچی

گرم ہے____ حسن کا بازار خدا خیر کرے

عام ہے___ شربت دیدار خدا خیر کرے

دیکھئے___ گرمیٔ گفتار خدا خیر کرے

ہو نہ___ جائے کہیں تکرار خدا خیر کرے

اب کہاں____ جائیں ترے چاہنے والے آخر

چرخ ہے ____درپئے آزار خدا خیر کرے

کل جو دم بھرتے تھے اے دوست محبت کا مری

اُن کے __ہونٹوں پہ ہے انکار خدا خیر کرے

مجھ___ سے بر گشتہ مقدر ہی  نظر آتا ہے

بگڑے بگڑے سے__ ہیں سرکار خدا خیر کرے

چل کے_ پوچھیں تو ذرا بازوئے قاتل کا مزاج

لیکے وہ___ نکلے ہیں تلوار خدا خیر کرے

ہائے اے جوشِ جنوں اب تو  یہ  حالت ہے  مری

دیکھ کر___ نہتے ہیں اغیار خدا خیر کرے

چونک__ اٹھیں نہ کہیں قبر کے سونے والے

آپ کی___ شوخیٔ رفتار خدا خیر کرے

غیر  کے  جور  و  ستم  کا کروں کس سے شکوہ 

اپنوں کے___ جب بدلے اطوار خدا خیر کرے

خار ہی__ خار نظر آتے ہیں گلشن میں شفیعؔ

سونا سونا___ سا ہے گلزار خدا خیر کرے

Juned

پیشکش

جنید احمد نور

بہرائچ، اتر پردیش

تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

سب سے بڑا کرنسی نوٹ

پیر اکتوبر 4 , 2021
اب تک کا معلوم دنیا کا سب سے بڑا کرنسی نوٹ حکومت فلپائن نے سپین سے آزادی کے سو سال پورے ہونے پر 1998 میں جاری کیا تھا
money

مزید دلچسپ تحریریں