فخرالزمان سرحدی کالم نگار ہری پور
تحریر : مقبول ذکی مقبول ، بھکر
پیارے قارئین سرِ زمین ہری پور کے تاریخ ساز علاقہ یونین کونسل ریحانہ کے گاؤں ڈِنگ میں فخرالزمان سرحدی نے 11 نومبر 1965ء کو جنم لیا ۔ابتدائی تعلیم ریحانہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول ریحانہ سے حاصل کی ۔ میٹرک کا سالانہ امتحان گورنمنٹ سکول ریحانہ ہری پور سے پاس کیا ۔1983ء کے سال میں گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج ہری پور سے پی ۔ ٹی ۔ سی کا کورس مکمل کیا ۔ یکم ستمبر 1984ء میں بحیثیت معلم محکمہ تعلیم ہری پور میں ملازمت کا آغاز کیا ۔ متعدد تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات ضلع ہری پور میں سر انجام دیتے رہے ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ آئی ۔ ای ۔ آر سے ایم ۔ اے ۔ ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کی ۔ ایس ۔ ایس ۔ ٹی پوسٹ سے 2018ء کو ریٹاٸر منٹ لے کر باقاعدہ تحریر و تصنیف پر توجہ مرکوز کی ۔ انٹر نیشنل رائیٹرز فورم اسلام آباد سے تربیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کالم نگاری کی مہارت بھی حاصل کرتے رہے ۔شہزاد افق چیئرمین انٹرنیشنل پاکستان اسلام آباد کی دلچسپی اور محبت سے قلمی سفر جاری رکھا ۔ بالآخر 2022ء اٹھارہ اگست کے دن کتاب ٫٫ چمن کی فکر ،، کی شاندار تقریب رونمائی پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ بحیثیت مصنّف کتاب بہت زیادہ پذیرائی ملی ۔گورنمنٹ گرلز کالج سراۓ صالح ہری پور سے بی ۔ ایس کی ایک ہونہار طالبہ نے اس کتاب پر مقالہ لکھا۔قلمی سفر اللّٰہ کے فضل و کرم سے اب بھی جاری ہے ۔
برصغیر پاک و ہند کے معتبر اخبارات میں کالم شامل اشاعت ہوتے ہیں۔مختلف کتب اور مصنفین کی خدمات پر تجزیے اور تبصرے لکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ اخبارات کے مدیران و مالکان کی محبت ہے تحریریں اور کالم خصوصی انداز سے شامل اشاعت کرتے ہیں ۔ بامقصد تحریروں سے سماج اور معاشرہ کے لیے مثبت پیغام دیتے ہیں ۔ ایک امید اور آس ان کی تحریروں سے عیاں ہوتی ہے اور مایوسی کے اندھیروں کے خاتمہ کے لیے تحریروں کی سوغات بھی پیش کرنے کی سعی کرتے ہیں ۔ قلمی سفر ایک عزم اور تمناۓ دل سے جاری رکھنے کے لیے پرعزم رہتے ہیں۔شہزاد ۔ مزید برآں موٹیویشنل سپیکر کی حیثیت سے ضلع ہری پور میں متعدد تعلیمی اداروں میں قوم کے سرمایہ طلبہ سے مخاطب ہونے کا موقع ملا ۔ بزم ادب کے پروگرام ہوں کہ سالانہ نتائج یا سیرت کانفرنس تعلیمی اداروں میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے مدعو کیے جاتے ہیں ۔ ضلع ہری پور بلکہ ہزارہ ڈویژن کی ادبی تنظیم بزم مصنّفین ہزارہ بھی تقریبات میں دعوت پر شمولیت کا موقع ملتا ہے ۔ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات عزت اور احترام سے پیش آتی ہیں ۔ نیز بحیثیت قلم کار کوشش ہوتی ہے کہ با مقصد تحریریں پیش کی جائیں ۔ دُعا ہے اللّٰہ کریم موصوف کو ہر میدان میں کامیاب کریں ۔ قلمی سفر میں بھی شریک ہیں ۔ اس لیے دل سے محبت ہے ۔

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |