سرکاری محکموں میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
اٹک ( سٹی رپورٹر ) سرکاری محکموں میں ملازمین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی خدمات کا اعتراف ھے ان خیالات کا اظہار ایجوکیشن افسران سماجی شخصیات نے کیا۔
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اٹک باچا خان گروپ عبد الرزاق اسسٹنٹ/سینئر نائب صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ اٹک اور اصغر عالم اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر اٹک کی ریٹائرمنٹ پر پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام ایگریکلچر کمپلیکس اٹک میں کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ایپکا عہدیدران کے علاؤہ ضیاء اللہ نیازی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اٹک، سید تقی عباس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ملک محسن عباس سابقہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شیخ آصف محمود صدیقی سابقہ پرنسپل پائلٹ سیکنڈری سکول ، شیر افضل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل فتح جنگ اور جناب ڈاکٹر اظہر محمود چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک نےخصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام مہمانان گرامی کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ریٹائرڈ ملازمین کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے شیلڈز پیش کی گئیں مقررین نے تقریب سے خطاب کے دوران ریٹائرڈ ملازمین کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ھوئے دعا کی کہ اللہ پاک ان کی زندگی میں مزید عزتیں بخشے اور آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
کیا آپ بھی لکھاری ہیں؟اپنی تحریریں ہمیں بھیجیں، ہم نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ |