دھن بھاگ محبت سے

دھن بھاگ محبت سے

کہتے ہیں ایک پہاڑی گاؤں میں تین عمر رسیدہ افراد ایک گھر کے باہر بیٹھے تھے۔ ان کے لباس صاف ستھرے تھے ، ان کے چہروں پر دانائی کی چمک تھی۔ گھر کی مالکن کسی کام سے باہر نکلی تو اس نے انہیں دیکھا۔ وہ پھر سے اندر جاکر اپنے کاموں میں مصروف ہوگئی۔ دن ڈھلے پھر اس کی نظر پڑی تو تینوں وہیں بیٹھے تھے۔ عورت نے سوچا یہ شاید بھوکے ہونگے۔ وہ ان کے پاس گئی اور کہا “آپ لوگ کافی دیر سے یہاں بیٹھے ہیں۔ اندار آکر کچھ کھا لیجئے “۔
ان میں سے ایک نے کہا “ کیا صاحب خانہ گھر پر ہے؟ “ عورت نے بتایا کہ اس کا کا خاوند گھر پر نہیں۔ اس بزرگ نے کہا تب تو ہم گھر کے اندر نہیں جا سکتے۔ عورت واپس گھر کے اندر چلی گئی۔

دھن بھاگ محبت سے


شام کو جب اس عورت کا خاوند آیا تو اس نے ساری بات بتائی۔ خاوند نے کہا ان جا کر انہیں بلا لاؤ۔ عورت نے باہر جا کر ان سے کہا کہ اب اُس کا خاوند گھر آگیا ہے لھذا آپ لوگ اندر آجائیں۔


ایک بزرگ نے کہا ٹھیک ہے لیکن ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے۔ عورت نے پوچھا وہ کیوں ؟ اس پر مرد بزرگ نے اپنے ایک ساتھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ دھن (دولت ) ہے یہ اگر تمہارے گھر کے اندر چلا گیا تو تمہارا گھر مال و دولت سے بھر جائیگا۔ پھر دوسرے کا تعارف کرواتے ہوئے بولا اور یہ کامگار (کامیابی) ہے اگر یہ تمہارے گھر کے اندر چلا گیا تو تم لوگ ہر کام اور مہم میں ہمیشہ کامیاب و کامران رہو گے پھر اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر بولا اور معزز خاتون میں پیار (محبت) ہوں اگر میں تمہارے گھر کے اندر چلا گیا تو گھر ہمیشہ کیلئے پیار سے بھر جائیگا۔ اب تم جا کر اپنے خاوند سے پوچھو کہ ہم وہ ہم میں سے کسی ایک کا انتخاب کر کے اندر بلا لے۔
عورت نے گھر کے اندر جاکر خاوند کو ماجرا بتایا۔ خاوند نے حیرت سے سنا اور خوشی سے کہا “ تم دھن کو اندر بلا لو” عورت نے کہا کیوں نہ ہم کامگار کو بلا لیں۔ ان کی بیٹی یہ سب سن رہی تھی اس نے کہا “ ابا کیوں نہ ہم پیار کو اندر بلا لیں ؟ ہمارا گھر پیار سے بھر جائیگا”۔ اس پر تینوں کا اتفاق ہوگیا۔ خاوند نے عورت سے کہا جاؤ پیار کو بلا لاؤ۔
عورت نے باہر جا کر کہا “ تم میں سے پیار کون ہے ؟ اندر آجاؤ میرے خاوند نے بلایا ہے۔ پیار اپنی جگہ سے اٹھا اور گھر کی طرف بڑھنے لگا ساتھ ہی دوسرے دونوں بھی اس کے پیچھے چلنے لگے۔ عورت نے کہا “ میں نے صرف پیار کو بلایا ہے۔ تم تینوں کیوں آرہے ہو؟”۔ دھن نے مسکرا کر کہا “ اگر تم مجھے یا کامگار کو بلاتیں تو دوسرے دونوں یہیں رک جاتے لیکن تم نے چونکہ پیار کو بلایا ہے تو جہاں پیار ہوگا ہم دونوں بھی وہیں ہونگے۔
جہاں پیار و محبت ہے وہاں سب کچھ ہے۔

انگریزی ادب سے انتخاب

بانی مدیر و چیف ایگزیکیٹو | تحریریں

فطرت مری مانند نسیم سحری ہے

رفتار ہے میری کبھی آہستہ کبھی تیز

پہناتا ہوں اطلس کی قبا لالہ و گل کو

کرتا ہوں سر خار کو سوزن کی طرح تیز

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

"بیڑی اور بنیان" کا فنی و فکری مطالعہ

پیر جنوری 15 , 2024
دل دہلا دینے والی داستان ”بیڑی اور بنیان” میں راجو اور اس کے بدقسمت شوہر اصغر کی ہنگامہ خیز کہانی کے ذریعے غربت
“بیڑی اور بنیان” کا فنی و فکری مطالعہ

مزید دلچسپ تحریریں