الحمدللہ یہ صدی سید الاصناف “نعت” کی صدی ہے جس کے لیے بہت سے لوگوں نے خود کو اس کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوا ہے جن میں سرفہرست محترم سید صبیح رحمانی صاحب نعت ریسرچ سنٹر کراچی کے ذریعے ایک عرصے سے نعت کی مختلف جہات سے کام کر رہے ہیں جو بہت عرصے تک اس میدان میں نعت کے حوالے سے کام اور تحقیق کرنے والوں کے لیے بہترین مددگار اور ممدو معاون ثابت ہو گا ،لاہور کے علاقے شاہدرہ باغ میں بابائے نعت یوسف ورک مرحوم کی نعت لائبریری کے کردار کو بھی کسی طرح نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ، غوث میاں صاحب کا نعت بینک بھی بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ ماشاءاللہ یہ دونوں ادارے بہترین انداز میں خدمتِ نعت کے سلسلے کو بخوبی سرانجام اور نبھا رہے ہیں ،بہت حد تک ممکن ہے کہ کچھ اور لوگ بھی اس طرح کی خدمتِ نعت سے اپنے دامن میں رضائے مصطفٰی ﷺ سمیت رہے ہونگے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ پورے ملک میں ضلع اور تحصیل کی سطح پر اسی نہج کے ریسرچ سنٹرز اور لائبریریوں کا قیام عمل میں لایا جائے کیونکہ آجکل کالج اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات میں نعت کی مختلف جہات پر کام کرنے کے حوالے سے مقالات لکھنے کا رجحان بہت زیادہ بڑھ رہا ہے اور دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ بچے تو کسی نہ کسی رسائی حاصل کر لیتے ہیں لیکن صنفِ نازک بچیوں کے لیے تحقیقی کام میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا وقت کی اشد ضرورت ہے کہ ہر ضلع میں ریسرچ کے لیے اس حوالے سے ضرور کام ہونا چاہیے اور اس کے حکومت کے ساتھ ساتھ معروف نعت گو شعراء کو مل کر یہ سعادت افروز کام کے لیے آگے آنا چاہیے تاکہ آسانیاں پیدا ہوں
میرے شہر سانگلہ ہل کے قریب شہر ِ نعت فیصل آباد میں ماشاءاللہ نعت کے حوالے سے مشاعروں کی شکل میں نعتیہ سرگرمیاں سارا مہینہ اور سال بھر جاری رہتی ہیں جن میں محترم ریاض قادری اور دیگر افراد اور اداروں کے کردار کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہے لیکن یہ ضروری ہونے کے باوجود اتنے اہم نہیں ہیں کیونکہ ان کا کردار لائبریری اور ریسرچ سنٹرز کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے لہٰذا میری ان سے خصوصی اور دیگر نعت سے جڑے ہر فرد سے دردمندانہ گذارش اور اپیل ہے کہ اس سلسلے میں اپنا کردار اور توانائیاں صرف کریں اور یہاں میں سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ فیس بک پر نعت ورثہ ،نعت آشنا اور فروغِ نعت، بزمِ نور پاکستان جیسے گروپس اور فورم چل رہے ہیں جن کے ممبرز ہزاروں کی تعداد میں ہیں اگر ان کے ایڈمنز یہ تحریک چلائیں تو بہت اچھے سے یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے
مجھے امید ہے کہ میری ٹوٹی پھوٹی گذارشات سمجھ آگئی ہونگیں اور مجھے اس وقت بہت زیادہ خوشی ہو گی جب ان پر عمل ہوتا نظر آیا ،مجھے اپنے رب العالمین اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے امید واثق اور مکمّل یقین ہے کہ ان شاءاللہ ضرور اس نہج پر کام ہو گا
محمد احمد زاہد
سانگلہ ہل
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔