دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

غالب کے بہترین اشعار

عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی درد بے دوا پایا

فرصت

دل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کیے ہوئے

خبر

ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

زندگی

پھر اسی بے وفا پے مرتے ہیں
پھر وہی زندگی ہماری ہے

خبر

ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہوجائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

ronaq

ان کے دیکھے سے جو آ جاتی ہے منہ پر رونق
وہ سمجھتے ہیں کہ بیمار کا حال اچھا ہے

ronaq

آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک

ronaq

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا

مدیرہ | تحریریں

تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

streamyard

Next Post

بچوں کے لئے کہانیوں کا مطالعہ ضروری کیوں؟

بدھ جنوری 25 , 2023
میں حیران ہوتی ہوں کہ کیسے پیارے دن تھے ہمارے بچپن کے، جب ہم شدت سے اتوار کا انتظار کیا کرتے تھے-
بچوں کے لئے کہانیوں کا مطالعہ ضروری کیوں؟

مزید دلچسپ تحریریں