بڑی آفر
از: مہرو سید
اگلی صبح دوکان کھلتے ہی کورئیر والا آیا۔
"علی بھائی یہ لفافہ آپ کے نام ہے۔ بہت ضروری لکھا ہے۔”
دوکان میں صرف علی اور چچا تھے۔
علی نے لفافہ کھولا۔ اندر ایک لیٹر اور ایک چیک تھا۔
چچا نے پوچھا: "بیٹا کیا ہے؟”
علی نے لیٹر پڑھ کر سنانا شروع کیا:
"محترم علی صاحب،
ہم ‘نیشنل فیشن گروپ’ والے ہیں۔ ہم نے آپ کی چھوٹی دکان کی ویڈیوز اور کسٹمر ریویوز دیکھے۔ آپ کی ایمانداری نے ہمیں متاثر کیا۔
ہم آپ کے ساتھ پارٹنرشپ کرنا چاہتے ہیں۔ آئیں مل کر اسے پورے پاکستان کا برانڈ بنائیں۔
ساتھ 10 لاکھ کا ایڈوانس چیک بھیجا ہے۔ جلد میٹنگ کے لیے رابطہ کریں۔
– CEO، نیشنل فیشن گروپ”
چچا نے چیک ہاتھ میں پکڑا: "10 لاکھ؟! علی یہ تو کمال ہو گیا۔”
علی کی آنکھوں میں پانی آ گیا۔ اس نے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا:
"چچا میں نے سچ کا ساتھ دیا۔ اللہ نے 10 گنا بڑھا کر لوٹا دیا۔ جس نے مجھے گرانے کی سوچی، اللہ نے اسی سے مجھے اوپر پہنچا دیا۔”
چچا نے علی کے کندھے پر ہاتھ رکھا: "بیٹا یہ تمہاری محنت کا صلہ ہے۔ اب ہماری چھوٹی دکان بڑی کمپنی بنے گی۔”
اتنے میں موبائل بجنے لگا۔ کسٹمرز کے آرڈرز آنے شروع ہو گئے تھے۔
جاری ہے…
اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحریروں میں بیان کردہ خیالات متعلقہ لکھاریوں کے اپنے ہیں۔ ضروری نہیں کہ iAttock.com کے مدیر یا انتظامیہ ان سے اتفاق کرتے ہوں۔