ایپکا ضلع اٹک کا تعزیتی اجلاس
اٹک (پ ر ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اٹک کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر اپیکا احمد خان کی صدارت میں منعقد ھواء جس میں چوھدری سرفراز مرکزی صدر آگیگا وصدر پنجاب ٹیچر یونین کی ناگہانی وفات پر لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ھوئے مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں اپیکا کے ضلعی راہنماؤں ملک رفعت حیات ڈاکٹر شجاع اختر اعوان ۔عبد الستار ۔طفیل خان اسد عباس۔ فیاض احمد ۔نعمان عارف محمد اشفاق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اپیکا ہیلتھ یونٹ کے محمد اقبال خالد محمود زاھد خان و دیگر نے شرکت کی
اپیکا کے صدر احمد خان و ملک رفعت حیات نے کہا کہ چوھدری سرفراز کی پوری ذندگی ملازمین کے حقوق کے لیئے عملی جہدو جہد کرتے گزری درد دل رکھنے والے مخلص اور ملنسار انسان تھے جہنوں نے ملازمین کی خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا ہر عہدادار و کارکن ان کی وفات پر انتہائی رنجیدہ اور بخشش کے لیئے دعا گو ھے
تمام تحریریں لکھاریوں کی ذاتی آراء ہیں۔ ادارے کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔